Daily Mumtaz:
2025-02-20@19:57:20 GMT

ژوب اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

ژوب اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے ضلع ژوب اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر جبکہ مرکز ژوب سے 12 کلومیٹر مغرب کی جانب تھا۔

زلزلے کی شدت سے شہری خوفزدہ ہوکر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے، حکام کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں سے ابھی تک صوبے کے کسی علاقے سے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی۔

قبل ازیں پاکستان کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان کے علاقے قلات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کی شدت 4.

6 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز قلات کے جنوب مغرب میں 40 کلومیٹر دور تھا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: زلزلے کے زلزلے کی

پڑھیں:

سوات بھی زلزلے سے لرزاٹھا، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

سوات(نیوزڈیسک)سوات کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا، اور اس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے سوات کے مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے ، شدید زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے، لیکن لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا گیا۔
کیپٹو پاور پلانٹس سے بجلی پیداوار پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں شدید زلزلہ، شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے
  • سوات بھی زلزلے سے لرزاٹھا، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
  • بلوچستان کے کئی اضلاع میں زلزلہ، شدت 3.3 ریکارڈ
  • خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
  • پختونخوا اور بلوچستان میں شدید زلزلہ؛ شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے نکل آئے
  • پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزہ ہوکر گھروں و دفاتر سے باہر نکل آئے
  • سبی میں‌زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں‌خوف وہراس، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے نکل آئے
  • زلزلے کے شدید جھٹکے