محسن نقوی کی شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف کے گھر آمد، اہلخانہ سے تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی رہائش گاہ واپڈا ٹاؤن پہنچے جہاں شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے والد محمد اشرف، بھائی محمد حنان اشرف اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔
محسن نقوی نے جواں سال بیٹے کی شہادت پر والد و سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور انہیں دلاسہ دیا۔
وفاقی دارالحکومت میں2 برسوں کے دوران جرائم کی شرح میں کمی ہوئی ؛ محسن نقوی
انہوں نے شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کی بہادری کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف کے والد اور بھائی کے بلند حوصلے کو سراہا، شہید لیفٹیننٹ حسان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور سوگوار خاندان کے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف نے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے وطن پر جان نچھاور کی، لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف جیسے بہادر سپوت قوم کا فخر ہیں، شہید کے بلند حوصلہ والد کو دیکھ کر ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔
Currency Exchange Rate Monday February 17, 2025
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ محسن نقوی شہدائے وطن قوم کا سرمایہ افتخار ہیں، ہمارا ایمان ہے کہ شہید ہمیشہ زندہ رہتے ہیں اور شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔
والد شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف نے کہا کہ میرے بیٹے محمد حسان اشرف نے شہادت کا بلند رتبہ پایا۔
واضح رہے کہ لیفٹیننٹ حسان اشرف 3 روز قبل میرانشاہ میں خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔پیر17 فروری, 2025
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: شہید لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف حسان اشرف کے محسن نقوی
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کا امریکی وفد کے ہمراہ کرتارپور راہداری اور گوردوارہ دربار صاحب کا دورہ
اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس کے وفد کے ہمراہ کرتارپور راہداری اور گوردوارہ دربار صاحب کا دورہ کیا ہے جس کے دوران امریکی وفد نے بیساکھی میلے میں شرکت کی اور سکھ یاتریوں کیلئے کیے گئے انتظامات کو سراہا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مینز تھامس رچرڈ سوازی اور جوناتھن جیکسن کے ہمراہ کرتارپور کا دورہ کیا جبکہ وفد میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز بھی شریک تھیں۔
محسن نقوی اور امریکی وفد کا درشنی ڈیوڑی کے باہر سکھ برادری کی سرکردہ شخصیات نے پرتپاک استقبال کیا اور پھول پیش کیے۔
محسن نقوی اور کانگریس مینز نے سکھ برادری کو بیساکھی میلے کی مبارکباد دی اور انہوں نے گوردوارہ صاحب میں بابا گرو نانک سے وابستہ مختلف اشیاء دیکھیں اور تاریخی کنواں کا بھی مشاہدہ کیا۔
وزیر داخلہ اور وفد کو گوردوارہ صاحب کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
دعائیہ تقریب میں شرکت کے بعد وفد کو روایتی طور پر سروپا پہنایا گیا اور کرپان پیش کی گئی۔
اس موقع پر بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے محسن نقوی اور امریکی وفد سے ملاقات کی اور تصاویر بھی بنوائیں جبکہ امریکی کانگریس مینز نے سکھ یاتریوں کیلئے کیے گئے انتظامات کو مثالی قرار دیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی کانگریس مین ٹام سوزی نے کہا کہ بیساکھی واحد تہوار ہے جو پاکستان اور بھارت کو قریب لانے کا باعث بنتا ہے، دونوں ملکوں کی تاریخ صدیوں پر محیط ہے اور امید ہے ایک دن دونوں ملکوں کے بہترین تعلقات ہونگے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ایک امید لے کر آج یہاں آیا ہوں ، اس بیساکھی پر ہم اچھے مستقبل کیلئے دعاگو ہیں ، نئے سال کو نئے طریقے سے اور اچھے مستقبل کیلئے منانا چاہیے، پاکستان میں اپنے دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور سرحد کے اس پار اپنے دوستوں کو دھنے واد کہتا ہوں۔
Post Views: 3