چیمپئینز ٹرافی؛ پاک بھارت میچ کا بلیک میں ٹکٹ کتنے کا فروخت ہورہا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کا ہائی وولٹیج پاک بھارت مقابلہ بلیک مارکیٹرز کے ریڈار پر آگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے دبئی میں ہونیوالے ہالی وولٹیج مقابلے کا ایک بلیک مارکیٹ میں 12 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دبئی میں ہونیوالے ٹاکرے کیلئے بہتر نشستوں کے ٹکٹ 15 لاکھ روپے سے بھی آگے جاسکتے ہیں، ٹکٹیں بلیک کرنے والوں نے ایک ہی دن میں اپنے دکھ درد دور کرنے کی تیار مکمل کرلی ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کے پاس چیمپیئنز ٹرافی میں کون سی نئی تاریخ رقم کرنے کا موقع؟
چیمپئنزٹرافی میں پاک بھارت کے آفیشل پلیٹ فارمز پر ٹکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہنے فینز بلیک مارکیٹرز سے مہنگے داموں ٹکٹ خریدنے پر مجبور ہیں۔
دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے اس مقابلے کے اپنی ٹیم کے حق میں یکطرفہ رہنے کی پیشگوئی کردی، یوٹیوب ویڈیو میں انھوں نے کہا کہ یہ ایک یکطرفہ مقابلہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: چمپئینز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں
ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ آپ پاکستان کے مین بیٹرز پرایک نظر ڈالیں، ان کے اسٹار بیٹر بابراعظم کی بھارت کے خلاف اوسط 31 ہے، اگر کوئی ٹاپ بیٹرز ہے جس کی اوسط 50 کے آس پاس ہے تو وہ رضوان ہیں، میں بطور پلیئر انھیں کافی پسند کرتا ہوں، وہ آزادی سے کھیلتے ہیں مگر بھارت کے خلاف ان کی اوسط بھی 25 ہے۔
مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان ہوگیا، کتنی ملے گی؟
البتہ فخر زمان پاکستان کے واحد اسپیشلسٹ اوپنر اور ان کی اوسط 46 ہے، یہ اچھی ایوریج ہے، فخر بھارت سے میچ دور لے جاسکتے ہیں، فہیم اشرف کی اوسط 12.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
چیمپئینز ٹرافی؛ بنگلادیش کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشی ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بنگلادیشی ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف زیادہ سے زیادہ رنز اسکور کرسکیں۔
بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہر ٹیم ٹورنامنٹ جیتنے کی کوشش کرتی ہے، ہم بھی یہی چاہتے ہیں، کوشش ہوگی بنگال ٹائیگرز کیخلاف اٹیک کریں اور میچ میں فتح سمیٹیں۔