بارش اور برفباری کہاں کہاں ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
مغربی ہواوں کا سلسلہ کل پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 19 سے 21 فروری کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوا چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ مری اور گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برف باری کی توقع ہے۔ برف باری کے اثرات پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی پہنچیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سرگودھا، میانوالی ، بھکر، خوشاب، حافظ آباد ، گجرانوالہ ، منڈی بہا الدین اور گجرات میں بارش ہو سکتی ہے۔ لاہور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ فیصل آباد شیخو پورہ نارووال اور سیالکوٹ میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔
مزید پڑھیں: ملک کے کِن شہروں میں کل سے بارش کا امکان ہے، نام سامنے آگئے
19 فروری کو ملتان ڈیرہ غازی خان لیہ مظفرگڑھ خانیوال ساہیوال پاکپتن اوکاڑہ اور بہاولنگر میں بھی ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ بارش کے ساتھ ساتھ پہاڑی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سیاح موسم کی مناسبت سےانتہائی محتاط رہیں اور موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے پروگرام ترتیب دیں۔
پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24 گھنٹے جاری ہے۔ شہری خراب موسم کی صورتحال میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، سردی میں اضافہ
اسلام آباد،لاہور،فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2025ء)اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد سردی میں اضافہ ہوگیا۔پشاور سمیت خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے ہیں، کوہ سفید پر برف باری نے بھی سردی کی شدت بڑھا دی ہے۔(جاری ہے)
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ تین رو ز یہ سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے جبکہ مری سمیت دیگر پہاڑی مقامات پر وقفے وقفے سے برفباری کا امکان ہے جس کے لئے ایڈوائزری اور عوام کیلئے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور انہیں کہا گیا ہے کہ وہ سفر سے پہلے معلومات حاصل کریں، کھانے پینے کی وافرچیزیں ساتھ رکھیں۔