کراچی(نیوز ڈیسک) کلفٹن گلاس ٹاور میں آتشزدگی،آگ لگنے سے 80 دکانیں متاثر ،35 دکانیں تباہ ہوگئیں۔تاجرکے مطابق فرسٹ فلورپرآگ لگی جہاں 165 دکانیں ہیں، حکومت دکانداروں کے نقصان کا ازالہ کرے، گلاس ٹاور میں بیٹ شیٹس اور کپڑے کی مارکیٹ ہے۔

چیف فائر آفیسر ہمایوں خان نے بتایا کہ گلاس ٹاور شاپنگ سینٹر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، آگ کی اطلاع پونے ایک بجے ملی۔انہوں نے کہا کہ آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید گاڑیاں روانہ کیں، دھوئیں کے باعث ایک فائر فائٹر بے ہوش ہوا، فائر فائٹرزپلازہ کے اندر کام کر رہے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق دھوئیں سے ایک دکاندار کی بھی حالت غیر ہو گی، دکاندارکو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نےبتایا کہ پلازہ کی پہلی منزل پر لگنے والی آگ نے متعدد دکانوں کو لپیٹ میں لیا، جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں، پلازہ کے اطراف موجود سلنڈرزکوباہرنکال لیا گیا، کے الیکٹرک نے بجلی منقطع کردی تھی۔

شیرافضل مروت پارٹی کیخلاف ڈٹ گئے، قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑنے سے انکار

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

قتل کیس میں گرفتار ملزم کوچھوڑنے پر ایس ایچ او معطل


کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کلفٹن بارہ دری میں بااثر دوست کے ہاتھوں لڑکے کے قتل کیس میں ملزم کو چھوڑنے پر ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق5 فروری کو کلفٹن بارہ دری پارک کے قریب 20 سالہ محمد الیاس کو تشدد کر کے جان سے مار دیا گیا تھا نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم افضل کو بوٹ بیسن پولیس نے حراست میں لے کر چھوڑ دیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم چھوڑنے پر ایس ایچ او بوٹ بیسن عمران آفریدی کو معطل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی نے 17سال میں شہر کا انفرا اسٹرکچر ہی نہیں تعلیم کو بھی تباہ کیا‘منعم ظفر خان
  • پیپلز پارٹی نے کراچی کا انفرا اسٹرکچر ہی نہیں تعلیم بھی تباہ کردی: منعم ظفر خان
  • جیل چورنگی‘ واٹر ٹینکروں کوآگ لگنے کے واقعے کا ایک اور مقدمہ درج
  • قتل کیس میں گرفتار ملزم کوچھوڑنے پر ایس ایچ او معطل
  • ‘چائے کے ہوٹل جرائم پیشہ عناصر کیلئے محفوظ پناہ گاہیں’، رات 12 بجے بند کرنے کی سفارش
  • شہرقائد : شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، 30 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر
  • کراچی، تین تلوار کے قریب شاپنگ سینٹر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا
  • کراچی، گلاس ٹاور آتشزدگی پر قابو پا لیا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
  • کراچی، گلاس ٹاور تین تلوار کلفٹن میں آتشزدگی، فائر بریگیڈ اور واٹر کارپوریشن کی مشترکہ کارروائی جاری