امریکی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، غزہ کے مستقبل پر بات چیت
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
ریاض: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، جس میں غزہ کی صورتحال، اسرائیل-حماس جنگ بندی اور خطے میں سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس کے مطابق، روبیو نے غزہ کے حوالے سے ایسے انتظامات کی اہمیت پر زور دیا جو علاقائی سلامتی کو یقینی بنائیں۔
سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے عالمی امن، استحکام اور خطے کی سلامتی پر بھی بات چیت کی۔
مارکو روبیو مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں، جس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ کے فلسطینیوں کو دوسرے عرب ممالک میں بسانے کی تجویز نے عرب دنیا میں شدید ردعمل پیدا کیا تھا۔
روبیو کے اس دورے کے بعد امریکی حکام کی روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات متوقع ہے، جس میں یوکرین جنگ کے خاتمے اور امریکا-روس تعلقات کی بحالی پر بات چیت ہو سکتی ہے، تاہم روبیو اور بن سلمان کی ملاقات میں اس معاملے پر گفتگو کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
ویب ڈیسک: نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے چینی ہم منصب وانگ ای سے نیویارک میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات،علاقائی اورعالمی امور پربات چیت کی گئی۔
وزارت خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے پاکستان چین آہنی دوستی کا اعادہ کیا اور دوطرفہ تعلقات، سی پیک اور اہم عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے
وزیرخارجہ اسحق ڈار نے کہا کہ چین سےتعلق کونئی بلندیوں پرپہنچائیں گے،جبکہ وانگ ای کا کہنا تھا کہ ان کا ملک بنیادی اشو اورسماجی واقتصادی ترقی میں پاکستان کی مدد جاری رکھےگا۔
اس کے علاوہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں گلوبل گورننس کے عنوان سے اجلاس سےخطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی امن اور سلامتی کے لیے اجتماعی اقدامات کی ضرورت ہے، آج کے بحرانوں نے یواین چارٹرکے تحت قائم ورلڈ آرڈر کوبھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔
تعلیمی اداروں کے قریب غیر معیاری کھانے بیچنے والوں کی شامت