Nai Baat:
2025-02-20@20:04:50 GMT

انسانی سمگلنگ کا ہولناک کھیل

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

انسانی سمگلنگ کا ہولناک کھیل

دنیا بھرمیں انسانی سمگلنگ کے کیسز رپورٹ ہوتے رہتے ہیں خاص طور پر غریب ممالک کے باشندے یورپ منتقل ہونے کے لئے اپنی عمر بھر کی کمائی لگا دیتے ہیں مگر ہولناک امر یہ ہے کہ گزشتہ چند سال میں پاکستانیوں کی جانب سے ڈنکی لگانے کے واقعات میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔ انسانی سمگلرز مختلف ریٹس کے عوض ان کو یورپ انٹری کا جھانسا دیتے ہیں جس کے بعد موت کا کھیل شروع ہو جاتا ہے۔ اب تک کی اطلاعات حکومت کی آنکھیں کھولنے کے لئے کافی ہیں۔ یہ انسانی سمگلرز پاکستان میں موجود ہیں جبکہ ان کے ایجنٹ یورپ میں بیٹھے ہیں۔پاکستان کے نوجوان سہانے مستقبل کا خواب سجا کر ڈنکی کے لئے ذریعے لیبیا جاتے ہیں جس کے بعد سمندری راستے کے ذریعے اٹلی ، سپین تک پہنچنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ یہ سفر انتہائی خطرناک ہوتا ہے اور بچنے کے چانسز بیس فیصد سے بھی کم ہیں۔ حالیہ چند ہفتوں میں لیبیااور مراکش کے سمندری چینل میں کشتی ڈوبنے کے تین واقعات ہو چکے ہیں جن میں بیسیوں پاکستانی ڈوب کر زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ شکر کریں اب حکومت کی آنکھیں کھلی ہیں جس کے بعد کریک ڈاؤن کیا گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے گرفتاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔

لیبیا کشتی حادثہ 2025 میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے رواں برس لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بین الاقوامی گینگ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت حبیب الرحمٰن اور نوید احمد کے نام سے ہوئی ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں تازہ کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان سے متعلق معلوم ہوا ہے کہ ان کے دیگر ساتھی اٹلی سے انسانی سمگلنگ کا گینگ چلا رہے تھے۔ملزمان کو چھاپا مار کارروائی میں پشت بازار باجوڑ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دونوں ملزمان رواں ماہ لیبیا میں ہونے والے کشتی حادثے میں ملوث ہیں۔واضح رہے کہ مذکورہ کشتی حادثے میں کرم سے تعلق رکھنے والے 14 متاثرین جاں بحق ہو گئے تھے۔ ملزمان نے شہزاد حسین نامی شہری کو یورپ بھجوانے کے لیے 37 لاکھ روپے ہتھیائے جب کہ دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متعدد متاثرین سے بھاری رقوم وصول کیں۔ملزمان کے دیگر ساتھی واجد علی اور شاہ فیصل اٹلی سے گینگ کو آپریٹ کر رہے تھے۔ کشتی حادثے میں متاثرہ شہری کی موت واقع ہوئی تھی۔ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فون بھی برآمد کرلے گئے ہیں، جن میں سے ویڈیوز، تصاویر، میسیجز اور بینک ٹرانزیکشنز بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔ حکام نے ملزمان کے زیر استعمال 3 بینک اکاونٹس منجمد کرا دیئے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق لیبیا میں متاثرین کو سیف ہاؤسز میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا رہا ہے۔ ملزمان نے بعد ازاں دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر متاثرین کو کشتی کے ذریعے لیبیا سے یورپ بھجوانے کی کوشش کی جو کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔ملزمان کو گرفتار کر کے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جب کہ انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جا رہی ہے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کوہاٹ زون کا کہنا ہے کہ کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ انٹیلی جنس بنیادوں پر انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کسی شخص کو بھی معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں۔ ٹھوس شواہد کی روشنی میں ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائیں گے۔ اس سے قبل ایف آئی اے نے کراچی ائیرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک سے آنے والے 5 مسافروں کو تحویل میں لے لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق موریطانیہ سے کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں کی شناخت سمیع اللہ داؤد اقبال ، مرتضیٰ خان، شاہ ولی اور ارشد کے نام سے ہوئی۔ مسافروں کا تعلق حافظ آباد، گجرانوالہ اور سوات سے ہے۔ایجنٹوں نے مسافروں سے بالترتیب 25 اور 35 لاکھ روپے فی کس کے عوض یورپ پہنچانے کے معاملات طے کیے تھے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر دبئی، سعودی عرب اور قطر کے راستے موریطانیہ پہنچے تھے۔ موریطانیہ پہنچنے پر ایجنٹوں نے مسافروں کو غیر قانونی طور یورپ بھجوانے کی کوشش کی۔ مسافروں نے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر سفر کرنے سے انکار کردیا اور واپس آگئے۔ ایجنٹوں کا تعلق پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے۔ مسافروں سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔ ایجنٹوں کی نشان دہی کے لیے مسافروں کو انسداد انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا۔ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی زون کے مطابق غیر قانونی سفری دستاویزات کی سخت جانچ پڑتال جاری ہے۔ ایجنٹوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ انسانی سمگلنگ میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ایجنٹوں کے جھانسے میں نہ آئیں اور بیرون ملک سفر کے لیے قانونی راستے اختیار کریں۔ ذاتی دستاویزات کسی غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کریں۔ ایف آئی اے کا فعال ہونا یقینا خوش آئند ہے مگر سوال یہ پیدا ہوتاہے کہ عوام جس قدر مرضی بدحال ہو جائیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ سہانے مستقبل کے لئے زندگی داؤ پر لگاناصرف و صرف حماقت ہے۔ بہتر مستقبل یقینا سب کا خواب ہے مگر یہ بھی سوچنے کی ضرورت ہے کہ یہ زندگی کا سب سے بڑا جوا ہے جس کے آگے موت ہے لہٰذا ضرورت اس امر کی ہے کہ غیر قانونی طریقے سے باہر جانے کے لئے کسی ایجنٹ کے جھانسے میں نہ آئیں۔ اپنے بچوں اور اہل خانہ کا بھی کچھ خیال کریں۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: کشتی حادثے میں انسانی سمگلنگ ایف ا ئی اے میں ملوث کے مطابق کے خلاف نے والے کے لئے کے لیے

پڑھیں:

دو مہینے میں 458 انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس گرفتار، ایف آئی اے کارکردگی رپورٹ جاری


فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی انسانی اسمگلنگ کے خلاف گزشتہ 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔ 

اسلام آباد سے ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وزیر داخلہ کی ہدایت پر انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، گزشتہ 2 ماہ کے دوران 458 انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس گرفتار کیے گئے۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں ریڈ بک کے 8 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز بھی شامل ہیں۔ گزشتہ 2 ماہ کے دوران یونان کشتی حادثہ 2023 کے 19 اشتہاری انسانی اسمگلر گرفتار کیے۔ 

ترجمان کے مطابق یونان کشتی حادثہ 2024 میں ملوث 18 انسانی اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا، مراکش کشتی حادثہ 2025 میں ملوث 10 ایجنٹس بھی گرفتار کیے گئے۔

ترجمان نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی 661.63 ملین روپے کی جائیدادیں ضبط کی گئیں۔ 

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے 73.51 ملین روپے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے، جبکہ انٹرپول کے ذریعے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مجموعی طور پر 26 ریڈ نوٹسز جاری کیے گئے۔

متعلقہ مضامین

  • دو مہینے میں 458 انسانی اسمگلرز اور ایجنٹس گرفتار، ایف آئی اے کارکردگی رپورٹ جاری
  • ایف آئی اے نے دو ماہ میں کتنے انسانی اسمگلر اور ایجنٹ گرفتار کیے؟ رپورٹ جاری
  • ایف آئی اے کی انسانی سمگلنگ کیخلاف گزشتہ 2 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری
  • ویزہ فراڈ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاری سمیت 2 افراد گرفتار
  • ایف آئی اے کا انسانی سمگلرز،حوالہ ہنڈی کا دھندہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون، درجنوں ملزمان گرفتار 
  • ایف آئی اے کے 51افسران کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف
  • 3 سال میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث 51 ایف آئی اے اہلکار برطرف
  • انسانی اسمگلنگ میں ایف آئی اے کے51 افسران کے ملوث ہونے کا انکشاف
  • لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث گینگ کے 2کارندے گرفتار