بانی پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو ملاقات کیلئے بلالیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
ملاقات کرکے شکوہ کروں گا کہ بغیر سنے مجھے کیوں نکالا؟شیر افضل مروت
یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اسے اندرونی سطح پر حل کریں گے، بیرسٹر گوہر
بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پارٹی سے نکالے گئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ملاقات کے لیے بلالیا ہے ۔شیر افضل مروت کو پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچادیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مجھے ممبر اسمبلی نے ابھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے بلایا ہے ، ملاقات کرکے شکوہ کروں گا کہ بغیر سنے مجھے کیوں نکالا؟اس سے قبل ذرائع سے یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیر افضل مروت کے حق میں بانی کو پیغام بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، زرتاج گل، جنید اکبر اور دیگر ارکان شریک ہوئے ۔اس دوران شیر افضل مروت جذباتی ہوگئے اور انہوں نے گفتگو میں استفسار کیا کہ مجھے بتایا جائے کہ مجھے کیوں نکالا؟ذرائع کے مطابق اس پر پارلیمانی پارٹی ارکان نے شیر افضل مروت کو نکالنے کے فیصلے کا دوبارہ جائزہ لینے کا مطالبہ کیا اور سوال اُٹھایا کہ ‘ہم سب کو بتایا جائے مروت کو کیوں نکالا؟اس دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے اسے اندرونی سطح پر حل کریں گے ۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت کو کیوں نکالا پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
فیملی نہ پہنچی، اڈیالہ جیل میں بانی سے ملاقات کا وقت ختم ہو گیا
پی ٹی آئی راہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا تھا، خیبر پختونخوا کے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے ہدایت لینا تھیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات کے حوالے سے اے ٹی سی نے بھی حکم دیا لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کا دن، بانی سے ملاقات کا وقت ختم ہو گیا، فیملی تاحال ملاقات کے لئے اڈیالہ جیل نہ پہنچی۔ بانی پی ٹی آئی کی فیملی اے ٹی سی راولپنڈی سے ملاقات کی اجازت لینے کے باوجود ملاقات کے لئے نہ پہنچی۔ پی ٹی آئی راہنماؤں عمر ایوب، نیاز اللہ نیازی کو بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ راجہ ناصر عباس، ملک احمد خان بھچر گورکھپور ناکہ سے آگے نہ جا سکے۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لئے فوکل پرسن نے کل 2 لسٹیں مرتب کرکے جیل انتظامیہ کو بھجوائی تھیں۔
دوسری جانب فوکل پرسن بانی پی ٹی آئی نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا، فیصلے کے مطابق فہرست کے تحت ملاقاتیں کرائی جائیں لیکن ہائی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پانچ راہنماؤں نے بانی سے ملاقات کرنی تھی، ہم ساڑھے 12 بجے پہنچ گئے تھے، علامہ راجہ ناصر عباس، احمد بھچر اور حامد رضا کو چوکی انچارج نے اڈیالہ جیل آنے سے روک دیا۔
نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنا تھا، خیبر پختونخوا کے مائنز اینڈ منرلز بل کے حوالے سے ہدایت لینا تھیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات کے حوالے سے اے ٹی سی نے بھی حکم دیا لیکن ملاقات نہیں کرائی گئی، پاکستان بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ہمارے اختلافات ختم ہوجائیں گے۔