کراچی : بھارت سے اسمگل 2 کروڑ سے زاید کا گٹکا برآمد
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی(نمائندہ جسارت)پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت موصولہ خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں بھارت سے اسمگل ہونے والا مضر صحت گٹکا برآمد کرلیا۔ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ رضا نقوی کے مطابق یہ چھاپہ ایک خفیہ اطلاع پر کراچی کی ایک نجی سوسائٹی میں واقع گھر میں قائم گودام پر مارا گیا۔ گودام سے اسمگل شدہ مختلف بھارتی برانڈز کے مضرصحت گٹکا کی 136 بوریاں برآمد کی گئیں جس کی مالیت 2 کروڑ روپے سے زاید ہے۔ بھارتی گٹکا تحویل میں لیکر اے ایس او کسٹمز گودام منتقل کردیا گیا ہے اور کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پی ایس ایل بمقابلہ آئی پی ایل؛ وارنر کی تنخواہ میں کتنا فرق ہے؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے مہنگے ترین کھلاڑی ڈیوڈ وارنر کی آئی پی ایل سے تنخواہ کا موازنہ کیا جانے لگا۔
ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی بطور کپتان نمائندگی کریں گے، وہ رواں سیزن میں لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑی ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔
کراچی کنگز نےڈیوڈ وارنر کو پلیٹینم کٹیگری میں 3 لاکھ ڈالر (8 کروڑ 41 لاکھ روپے سے زائد) کے معاوضے کے ساتھ اپنی ٹیم میں شامل کیا۔
مزید پڑھیں: کیا ڈیوڈ وارنر پریکٹس پچ پر ناراض ہوئے؟ میدان چھوڑ کر چلے گئے
تاہم آئی پی ایل کے سیزن 2024 میں انہیں 6.25 کروڑ روپے میں دہلی کیپیٹلز نے اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا، جو پی ایس ایل کے مقابلے انکی دوگنی تنخواہ ہے۔
ڈیوڈ وارنر کیرئیر کے عروج یعنی 2019 سے 2021 کے دوران 12.5 کروڑ بھارتی روپوں میں فی سیزن بھی کھیل چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: ڈیوڈ وارنر پی ایس ایل 10 کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے
آسٹریلوی کرکٹر نے آئی پی ایل کیرئیر میں 184 میچز میں 6 ہزار 565 رنز بنائے جس میں انکی اوسط 36.63 رہی جبکہ اسٹرائیک ریٹ 140.5 رہا، جس میں 4 سینچریاں اور 60 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: بابراعظم، نسیم، صائم اور اعظم؛ کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں؟
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کراچی کنگز کے کپتان کی آئی پی ایل کے مقابلے کم سیلری پر انہیں بھارتی فینز کی جانب سے طعنے دیے جارہے ہیں۔