عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس جھاڑیوں میں آگ لگ گئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ کے پاس جھاڑیوں میں آگ لگ گئی۔پی ٹی آئی کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی بنی گالہ رہائش گاہ کے پاس پچھلے چند ماہ میں چوتھی بارآگ لگائی گئی۔پارٹی نے الزام لگایاکہ بارہا کالز کے باوجود اسلام آباد ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے کوئی نہیں پہنچتا۔دوسری جانب کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ترجمان کے مطابق جس جگہ آگ لگی وہ وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے دائرہ اختیار میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا دائرہ اختیار نہ ہونے کے باوجود سی ڈی اے کا عملہ آگ بجھا رہاہے۔خیال رہے کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سنائی گئی سزا کاٹ رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مریم نواز چاہتی ہیں عمران خان انہیں خط لکھیں، بیرسٹر سیف
مریم نواز چاہتی ہیں عمران خان انہیں خط لکھیں، بیرسٹر سیف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز
پشاور: خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز چاہتی ہیں بانی پی ٹی آئی انہیں خط لکھیں، مگر ان کی یہ حسرت کبھی پوری نہیں ہوگی۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ بانی چیئرمین عوام کے لیڈر ہیں، جبکہ مریم نواز فارم 47 کی لیڈر ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مریم نواز بانی چیئرمین کے منصوبوں، بشمول کینسر اسپتال، کی نقل کر رہی ہیں۔
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی ہر تقریر میں بانی چیئرمین کا ذکر ہوتا ہے۔ ان کے بقول، نواز شریف اور مریم نواز حکومت حاصل کرنے کے باوجود دکھی ہیں، جبکہ بانی چیئرمین ناحق جیل میں قید ہو کر بھی مسکرا رہے ہیں۔
بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہونے کے باوجود آزاد ہیں، جبکہ حکومت میں رہنے والے لوگ بھی صفر ہیں۔ انہوں نے مریم نواز کو مشورہ دیا کہ وہ بانی چیئرمین کی بجائے عوام پر توجہ دیں۔