پاکستان سے ہمارا رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہے، انوارالحق
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
وزیراعظم آزادکشمیر نے ایک نجی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں کہا ہمیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت سے ایک قدم آگے جانا ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ ہمارا پاکستان سے رشتہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہے۔ ہم پیدائشی پاکستانی ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے ایک نجی ٹی وی کے ساتھ انٹرویو میں کہا تحریک آزادی کشمیر پر ہمارا دوٹوک بیانیہ پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بدولت ہی ممکن ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فقط پانی ہی نہیں جان اور لہو سمیت سب کچھ مملکت خداداد پاکستان پر قربان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت سے ایک قدم آگے جانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ قرآن پاک کہتا ہے کہ ہنود و یہود کبھی مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے۔ اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 میں بھی حق دفاع کی بات کی گئی ہے۔ ہم بھارتی بربریت کو روکنے کے لیے جہادی کلچر کا سہارا لینا پڑا تو جہاد کا راستہ اپنائیں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا کہ بھارتی مظالم کا سلسلہ نہ رکا تو آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو مقبوضہ کشمیر کی مائوں، بہنوں کے تحفظ کیلئے خونی لکیر کو پار کرنے سے کوئی نہیں روک سکے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
مصنوعی سیاسی بحران کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، نواز شریف
لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ ایک گروہ سنجیدہ مذاکرات اور سیاسی افہام وتفہیم کی صلاحیت نہیں رکھتا، پاکستان کے عوام اب کسی کو تعمیر و ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، سیاست اور جمہوریت کے بنیادی اصولوں اور قدروں سے ناواقف گروہ کو اب لانگ مارچوں، دھرنوں اور پُرتشدد احتجاج کی اجازت نہیں دی جائے گی، مصنوعی سیاسی بحران پیدا کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
سابق وزیراعظم نوازشریف سے سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور امور خارجہ قائمہ کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے جاتی امرا میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ عوام اور بالخصوص ہماری نوجوان نسل کو پُرامن اور ترقی کرتے ہوئے پاکستان کی ضرورت ہے، 2013 میں تعمیر وترقی اور عوامی خوش حالی کا سفر اُسی رفتار سے جاری رہتا تو آج ہمیں آئی ایم ایف کی ضرورت ہوتی نہ کسی اور کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی۔
نوازشریف نے کہا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اُن عناصر کے عزائم کو بے نقاب کرنا چاہیئے جو انتشار پھیلانے اور عدمِ استحکام پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں، یہ لوگ سنجیدہ مذاکرات کرنے اور سیاسی افہام وتفہیم کے ساتھ معاملات حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ کو مؤثر طریقے سے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے اور عوام سے مضبوط رابطے رکھنے چاہئیں۔
سینیٹر عرفان صدیقی نے صدر مسلم لیگ (ن) کو سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
مزیدپڑھیں:چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر مایوسی ہوئی، ’مس یو انڈیا‘ کے نعرے