Jasarat News:
2025-02-20@23:04:52 GMT

کراچی: ڈیفنس میں فلیٹ سے کئی روز پرانی لاش برآمد

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں رہائشی فلیٹ سے ایک شخص کی کئی روز پرانی لاش ملی ہے۔ پولیس جاں بحق شخص کی وجہ موت جاننے کیلیے بیٹے سے تفتیش کررہی ہے۔ ایدھی حکام کے مطابق ڈیفنس فیز ٹو 13 کمرشل اسٹریٹ کے قریب رہائشی فلیٹ سے ایک شخص کی 7 روز پرانی لاش ملی ہے۔ جاں بحق شخص کی شناخت 55 سالہ آصف رضا ولد یوسف رضا کے نام سے ہوئی۔ اس حوالے سے ایس ایچ او ڈیفنس شاہد تاج نے بتایا کہ فلیٹ میں ملنے والی لاش کی اطلاع جاں بحق شخص کے بیٹے نے پولیس کو دی جس نے پولیس کو بتایا کہ اس کی والدہ، بہن اور وہ بیرون ملک میں مقیم ہیں، ان کے والد موذی مرض میں مبتلا ہیں، وہ فلیٹ میں اکیلے رہتے تھے۔ بیٹے نے بتایا کہ ان کے علاج کیلیے والدہ، بہن اور میں بیرون ملک سے کراچی آئے۔ والدہ اور بہن کسی کام سے اسلام آباد گئے ہوئے ہیں۔ جب میں فلیٹ پر پہنچا تو فلیٹ کا دروازہ اندر سے بند تھا، دروازہ بجایا تو والد نے دروازہ نہیں کھولا جس پر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے لاش اسپتال منتقل کردی، پوسٹ مارٹم کے بعد وجہ موت معلوم ہوگی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شخص کی

پڑھیں:

ڈیفنس میں فاسٹ فوڈ کے ا فتتاح کے موقع زبیر موتی والا‘ جاوید بلوانی و دیگرموجود ہیں

ڈیفنس میں فاسٹ فوڈ کے ا فتتاح کے موقع زبیر موتی والا‘ جاوید بلوانی و دیگرموجود ہیں

متعلقہ مضامین

  • شوہر سے 15 لاکھ روپے ہتھیانے کیلیے اپنے ہی بیٹے کے اغوا کا ڈرامہ کرنے والی خاتون گرفتار
  • پیرپگارا کے بیٹے کیخلاف وکلا کو دھمکانے کے الزام میں 2مقدمات درج
  • وکلا کو دھمکیاں دینے پر پیر پگارا کے بیٹے کے خلاف 2 مقدمے درج
  • ڈیفنس میں فاسٹ فوڈ کے ا فتتاح کے موقع زبیر موتی والا‘ جاوید بلوانی و دیگرموجود ہیں
  • کراچی کورنگی میں ڈکیت کو جلانے کی ویڈیو چار سال پرانی نکلی
  • کراچی: ایف آئی اے کا چھاپہ، حوالہ ہنڈی کے الزام پر شہری گرفتار
  • کراچی: ڈیفنس کے گھر میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
  • صوبائیت کا کارڈ کھیلنا آپ کی پرانی عادت ہے: عظمیٰ بخاری
  • شاعر آکاش انصاری کو لے پالک بیٹے نے قتل کیا، پولیس کا دعویٰ