اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اپریل  1973ء میں  ملک کی  دستور ساز اسمبلی  کی طرف سے  آئین پاکستان کی  منظوری کی خبر کے حامل روزنامہ نوائے وقت کے تاریخ ساز شمار ے کو پارلیمنٹ ہاؤس کی پریس گیلری میں پورٹریٹ کی صورت میں آویزاں کر دیا گیا۔ پیر کو یہ پورٹریٹ پریس گیلری کی زینت بنا دی گئی،، پاکستان کی دستور ساز اسمبلی نے 10 اپریل 1973ء کو آئین پاکستان کی منظوری دی تھی اور صدر مملکت ذوالفقار علی بھٹو نے 12 اپریل کو اس کی توثیق کی اور آئین پاکستان کو 14 اگست 1973ء کو نافذ کیا گیا تھا، دستور ساز اسمبلی سے آئین پاکستان کی منظوری کی خبر نوائے وقت میں لیڈ سٹوری کے طور پر شائع ہوئی تھی۔ نوائے وقت نے اپنے اداریہ میں آئین پاکستان کی منظوری کی  ستائش کی تھی ، 1973ء کے آئین کی گولڈن جوبلی کے موقع پر پارلیمنٹ میں  تقاریب کو منایا گیا تھا اور یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ پریس گیلری میں آئین پاکستان  کی منظوری کی خبر کے حامل اخبارات کو پورٹرریٹ میں آویزاں کیا جائے گا، روزنامہ نوائے وقت کا شمارہ بھی پیر کو پارلیمنٹ کی پریس گیلری کی دیوار پر آویزاں کر دیا گیا۔ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی یشن کے صدر عثمان  خان اور سیکرٹری  نوید اکبر   نوائے  وقت کے  رپورٹرز عترت جعفری اور رانا فرحان اسلم نے  نوائے وقت کے پورٹریٹ کو پریس گیلری میں آویزاں کر دیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ئین پاکستان کی منظوری کی خبر ا ئین پاکستان میں ا ویزاں پریس گیلری نوائے وقت گیلری میں کی منظوری

پڑھیں:

سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سرکاری ملازمین نے حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات ناکام ہونے پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تنخواہوں و مراعات میں اضافے اور دیگر مطالبات کے حوالے سے حکومت اور سرکاری ملازمین میں جاری بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہ ہو سکی۔حکومتی کمیٹی سے مذاکرات کی ناکامی پر ملازمین کی جانب سے دھرنے کا اعلان کیا گیا اور کل پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے گرینڈ دھرنا دیں گے۔

سربراہ وفاقی ملازمین کور کمیٹی رحمان باجوہ کا کہنا تھا کہ دھرنے میں پورے ملک کے سرکاری ملازمین شرکت کریں گے اور یہ دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔سرکاری ملازمین کو پنشن اصلاحات پر تحفظات ہیں۔
انتہا پسند آر ایس ایس سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ریکھا گپتا دہلی کی وزیراعلیٰ نامزد

متعلقہ مضامین

  • حکومت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں آئی سی سی کو بڑی چھوٹ کی منظوری
  • کراچی سٹی کونسل اجلاس کی کوریج کے لیے پہلی مرتبہ میڈیا کو داخلہ پاس جاری
  • سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان
  • 26 ویں ترمیم کی منظوری پر کسی رکن پارلیمنٹ نے استعفیٰ دیا؟ جج آئینی بنچ
  • شجرکاری مہم ، ملک بھرمیں لاکھوں پودے لگائیں گے،ثمر رضا
  •  پاکستان اور بحرین کے برادرانہ تعلقات انتہائی مضبوط اور مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت پر مبنی ہیں:وزیراعظم
  • حافظ نعیم الرحمن کارمضان کے بعد بڑی تحریک کا اعلان
  • کراچی؛ پولیس نے ایک ماہ سے لاپتہ 2 بچوں کی تلاش کیلیے پنجاب کے مزاروں پر پوسٹر آویزاں کردیے
  • سعودی عرب نے مؤخر ادائیگی پر پاکستان کو 10 کروڑ ڈالرکی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا