Jasarat News:
2025-02-20@12:08:42 GMT

صاف اور ماحول دوست توانائی کی جانب ایک اہم قدم

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان کے سب سے بڑے بایو میتھین گیس منصوبے بائیو گیس پاور جنریٹر کے پہلے مرحلے کا پیر کو کراچی کے ضلع گڈاپ میں افتتاح کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سید قاسم نوید قمر نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے صاف اور ماحول دوست توانائی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔محکمہ سرمایہ کاری سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بائیو ویسٹ انرجی ونچرز پرائیوٹ لمیٹڈ کے تیار کردہ پلانٹ سے گائے اور بھینس کے گوبر سے بائیو میتھین گیس تیار کی جائے گی۔سندھ حکومت کے عہدیدار نے اس بات پر زور دیا کہ اس منصوبے سے ڈیری انڈسٹری سے وابستہ کاروباری اداروں میں گائے بھینس کے گوبر سے مفید گیس حاصل کرنے کی افادیت کے بارے میں آگاہی بڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے ڈیری سیکٹر کو معاشی استحکام ملے گا اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔بایو میتھین جسے قابل تجدید قدرتی گیس بھی کہا جاتا ہے، نامیاتی فضلے سے تیار ہونے والا ایک قابل تجدید ایندھن ہے۔ یہ قدرتی گیس کا ایک صاف متبادل ہے جسے گھروں، صنعتوں اور ٹرانسپورٹ میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر بائیو ویسٹ انرجی ونچرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وقاص محسن نے کہا کہ پلانٹ 23 ہزار مکعب میٹر بائیو میتھین گیس پیدا کرنے کے قابل ہوگا اور روزانہ 4 سے 5 میگاواٹ بجلی بھی پیدا کرسکتا ہے۔گیس کی پیداوار کے علاوہ، یہ منصوبہ حرارت اور راکھ کے باقیات کو استعمال کرکے اینٹیں بنانے میں بھی مدد دے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حیدرآباد: سندھ ہاری کمیٹی کی جانب سے مرتضیٰ جتوئی کی گرفتاری کیخلاف پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیاجارہاہے

حیدرآباد: سندھ ہاری کمیٹی کی جانب سے مرتضیٰ جتوئی کی گرفتاری کیخلاف پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیاجارہاہے

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں 5 لاکھ سولر سسٹم دینے کی اسکیم رواں سال شروع ہوگی، ناصر حسین شاہ
  • حیدرآباد: سندھ ہاری کمیٹی کی جانب سے مرتضیٰ جتوئی کی گرفتاری کیخلاف پریس کلب کے باہر مظاہرہ کیاجارہاہے
  • بائیو میٹرک تصدیق کے حوالے سے نادرا کا اہم بیان آگیا
  • چین سے 11 الیکٹرک بسیں پاکستان پہنچ گئیں
  • سندھ کی صنعتی پیداوار میں کمی کو روکنے کے لیے حکومت کی مستقل حمایت اہم ہے.ویلتھ پاک
  • سندھ اسمبلی ، یونیورسٹیز ترمیمی بل منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج
  • کراچی میں گوبر سےگیس پیدا کرنیوالا ملک کا سب سے بڑا پلانٹ نصب
  • گورنر کا اعتراض شدہ سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل اسمبلی میں منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج
  • کراچی میں پاکستان کے سب سے بڑے بایو میتھین گیس منصوبے کے پہلے مرحلے کا افتتاح