پیٹرول اورڈیزل کی فروخت میں نمایاں کمی ،حکومت سے درآمد روکنے کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
مقامی ریفائنریز نے حکومت سے پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد روکنے کا مطالبہ کردیا۔رپورٹ کے مطبق اس سلسلے میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے خریداری نہ ہونے پر اوگرا کو خط لکھا گیا ہے۔اس میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات نہ خریدنے سے آپریشن چلانے میں مشکلات کا سامنا ہے، پیٹرول کی فروخت میں 20فیصد، ڈیزل کی سیل میں 31فیصد کمی آ گئی، اس وقت پیٹرول کا 36 دن اور ڈیزل کا 39 دن کا سٹاک موجود ہے۔خط میں اوگرا سے مطالبہ کیا گیا کہ مارچ تک پیٹرول اور ڈیزل کی درآمد کو روکا جائے، ملک میں بارش نہ ہونیکی وجہ سے بھی ڈیزل کی کھپت پر فرق پڑا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈیزل کی
پڑھیں:
اسٹیج ڈراموں میں عریانی روکنے کیلیے پنجاب حکومت اداکاراؤں کے کپڑوں کی منظوری دے گی
لاہور:پنجاب حکومت نے اسٹیج ڈراموں میں فحشی اور نازیبا مواد کی روک تھام کیلیے نیا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے اسٹیج اداکاراؤں کے تھیٹر کیلیے ملبوسات کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے اور ڈرامے میں وہی کپڑے پہنے جائیں گے جن کی منظوری دی جائے گی۔
نئے ڈراما ایکٹ میں اداکاراؤں کے ملبوسات کیسے ہوں وہ بھی مانیٹرنگ ٹیم سے پاس کروائیں جائیں گے جبکہ اداکاراؤں کے ملبوسات بھی ڈراما ایکٹ کی خلاف ورزی میں شامل ہیں۔
کئی اداکارائیں ملبوسات ہی ایسی تیار کرواتی ہیں جو ڈراما ایکٹ کے خلاف ہوتے ہیں۔ ڈراما ایکٹ اسی ہفتے اسمبلی سے پاس ہو جائے گا۔