گلشن اقبال ٹاؤن میں تجاوزا ت کے خاتمے کیلیے آپریشن تیز
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گلشن اقبال ٹاؤن میں تجاوزات کے خاتمے کے لیئے ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران سڑکوں اور عوامی گذر گاہوں کو تجاوزات سے پاک کیا گیا۔ یہ کارروائی چیف سیکریٹری سندھ سید آصف حیدر شاہ اور کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایات پر عمل میں لائی گئی، آپریشن کی قیادت چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد اور میونسپل کمشنر جاوید الرحمن کلہوڑ نے کی، جبکہ محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے نے بلا تعطل کام جاری رکھا
تاکہ عوامی راستوں کو بحال کیا جا سکے۔ محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم نے ڈائریکٹر وقاص بیگ کی نگرانی میں چیز سپر اسٹور کے اطراف قائم غیر قانونی ڈھانچوں کو مسمار کر دیا، جہاں ناجائز تعمیرات کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کے راستے اور سڑکیں بند ہو گئی تھیں۔ اس آپریشن کا مقصد عوام کی نقل و حرکت کو آسان بنانا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا تھا۔اس کارروائی کے دوران سینکڑوں تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا اور عوامی مقامات پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ متعدد ایف آئی آرز درج کی گئیں تاکہ تجاوزات پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جا سکے۔ علاوہ ازیں، غیر قانونی پارکنگ مافیا کے خلاف بھی سخت کارروائی کی گئی، جہاں شہریوں سے ناجائز طور پر پارکنگ فیس وصول کی جا رہی تھی۔ ان غیر قانونی پارکنگ ایریاز کے منتظمین کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی گئی۔
تجاوزات آپریشن
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے خلاف
پڑھیں:
ترکیہ شام پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا،ترک صدر
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) ترکیہ کے صدررجب طیب اردوان نے شام کے صدر احمد الشراع کو یقین دلایا ہے کہ ترکیہ شام پرعائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔(جاری ہے)
العربیہ اردو کے مطابق ترک صدر کے دفتر سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے صدور کی ملاقات انطالیہ ڈپلومیسی فورم کے دوران ہوئی ہے۔صدر اردوان نے کہا کہ ترکیہ کی کوششیں جاری رہیں گی۔ نیز ترکیہ شام کے لیے اپنا معاشی و تجارتی تعاون بھی جاری رکھے گا۔