Jasarat News:
2025-02-20@12:04:42 GMT

سندھ کو منشیات سے پاک کرنا چاہتے ہیں‘ مکیش چاولہ

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر ایکسائز اینڈٹکیسیشن مکیش کمار چاؤلہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے معاملے میں سنجیدہ ہے ، اس حوالے سے اہم اقدامات کیے گئے ہیں، اگر کہیں منشیات فروخت ہورہی ہیں تو ارکان اسمبلی نشاندہی کریں ہمارا محکمہ فوری طور پر ایکشن لے گا۔منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے زیادہ تر مراکز حکومت سندھ خود چلارہی ہے۔انہوں نے یہ بات پیر کو سندھ اسمبلی میں محکمہ ایکسائیز نارکوٹکس اینڈ ٹیکسیشن کے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ارکان سندھ اسمبلی کی جانب سے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ سندھ میں منشیات کا استعمال بڑھتا جارہا ہے پلوں کے نیچے نشے بازوں نے ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں اور ان کی طرف کسی کی توجہ نہیں ہے۔مکیش چالہ نے کہا کہ میں فلور پر کھڑا ہوکر چیلنج کرتا ہوں کہ آئیں مجھے دکھائیں ڈرگز کہاں
بکتی ہیں میں آپ کے ساتھ جاکر ایکشن لوں گا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی بحالی کے جتنے بھی سینٹرز ہیں وہ حکومت سندھ کے ہیں اور محکمہ صحت کے ہیں۔ پی ٹی آئی کے رکن سجاد سومرو نے کہا کہ لیاری میں ری ہیب سینٹر موجود ہے۔ لیاری میں سرعام ڈرگز فروخت ہوتی ہیں۔ جس پر وزیر ایکسائز نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ وہاں جاؤں گا مجھے دیکھانا کہ کہاں منشیات فروخت ہورہی ہیں ہم کسی کو بھی منشیات فروخت کرنے نہیں دیں گے اگرپولیس ملوث ہے تو اس کے خلاف بھی کارروائی کریں گے۔بہت سے ارکان نے اپنے اپنے حلقوں میں منشیات کی کھلے عام فروخت کی بھی شکایت کی۔ پیپلز پارٹی کے نادر اکمل لغاری نے کہا کہ ہماری ینگ جنریشن ختم ہوتی جا رہی ہے۔ پراسیکیوشن بھی صحیح کام نہیں کررہا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ منشیات کے خلاف حکومت کے دوسرے محکمے بھی بہت زیادہ فعال طریقے سے کام کررہے ہیں اس حوالے سے عوامی آگاہی بھی بہت ضروری ہے۔
مکیش چاولہ

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ

پڑھیں:

5 سال میں برآمدات 30 سے بڑھا کر 60 ارب ڈالر تک لانا چاہتے ہیں‘ وزیر خزانہ

اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئندہ 3 سے 5 سال میں برآمدات کو 30 ارب سے بڑھا کر 60 ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔الشرق اور امریکی نیوز ایجنسی بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 12 سے 14 ماہ میں معیشت کی بہتری کے لیے اہم پیش رفت ہوئی، حکومت نے مہنگائی اور شرح سود میں کمی کے لیے اہم فیصلے کیے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم کیا، نجکاری کے عمل کو مزید تیز کریں گے، سرکاری اداروں میں اصلاحات کا عمل جاری رکھیں گے، سرکاری اداروں کے نقصانات کم کرنے کے لیے رائٹ سائزنگ کر رہے ہیں، رائٹ سائزنگ سے حکومتی اخراجات میں واضح کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف پائیدار اور مستحکم اقتصادی ترقی چاہتے ہیں، حکومت نے دہرے خسارے قابو کیے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اور مالیاتی خسارہ سرپلس میں آیا، حکومتی اخراجات میں کمی کرکے عوامی فلاح و بہبود کو ترجیح دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تجارت کے فروغ میں پاکستان اہم کردار ادا کر سکتا ہے، خطے میں پاکستان کی تجارتی شراکت بڑھانا چاہتے ہیں، خطے میں تجارت کے فروغ سے پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انسداد منشیات کیلیے دوست ممالک سے قریبی اشتراک چاہتے ہیں: محسن نقوی
  • انسداد منشیات کیلیے دوست ممالک سے قریبی اشتراک چاہتے ہیں، محسن نقوی
  • پاکستانی ٹیگ انڈسٹری سے تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں،عابدشمعون
  • 5 سال میں برآمدات 30 سے بڑھا کر 60 ارب ڈالر تک لانا چاہتے ہیں‘ وزیر خزانہ
  • اہم رہنما کی عمران خان کے مستقبل کے بارے میں بڑی پیشگوئی
  • مریم نواز بہترین کام کررہی ہیں، قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، بے جا تنازعات سے گریز کرنا چاہیے ،ناصر شاہ
  • پیپلز پارٹی کیخلاف سیاست کرنا جرم بنادیا گیا، کاشف شیخ( غلام مرتضیٰ جتوئی کی فی الفور رہائی کامطالبہ)
  • کراچی کاتعلیمی نظام بہتر کرنا چاہتے ہیں‘ڈپٹی میئر
  • سندھ اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس ، جامعات ترمیمی بل منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج