سندھی ایسوسی ایشن نارتھ امریکا کا ایوب پیرزادہ کے اعزاز میں عشائیہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی (پ ر) سندھ نیوز پیپرز سوسائٹی (ایس این ایس) کے ایگزیکٹو کمیٹی رکن ایوب پیرزادہ کے یونائیٹڈ نیشنز کے دورے کے موقع پر سندھی ایسوسی ایشن آف نارتھ امریکہ (سانا) کے صدر مقبول ہالیپوٹو سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ اس دوران امریکہ میں مقیم سندھی کمیونٹی کو درپیش مسائل اور ان کے حل میں سانا کے مثبت کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ایوب پیرزادہ نے سانا کی خدمات کو سراہتے ہوئے دونوں اداروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ نیوز پیپرز سوسائٹی (ایس این ایس) علاقائی صحافت کے فروغ اور سندھی کمیونٹی کے مسائل اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔اس موقع پر سانا کے صدر مقبول ہالیپوٹو اور دیگر عہدیداران کو ایس این ایس کے مرکزی دفتر کراچی کے دورے کی دعوت بھی دی گئی، تاکہ دونوں ادارے مشترکہ کام کرنے کے مزید مواقع تلاش کر سکیں۔ مقبول ہالیپوٹو نے یہ دعوت قبول کرتے ہوئے ایس این ایس کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔سانا کی جانب سے امریکہ کے شہر ورجینیا میں واقع سندھ ہاؤس پرنس جارج میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی، جس میں سندھی کمیونٹی کے اہم افراد نے شرکت کی۔ ایوب پیرزادہ نے سندھ نیوز پیپرز سوسائٹی کی جانب سے سندھی ثقافت
کی نمائندگی کرتے ہوئے سانا کے عہدیداران کو روایتی اجرک کے تحائف پیش کیے۔تقریب میں حبیب بھٹو کے بھائی شعیب بھٹو کی جانب سے پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جہاں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوب پیرزادہ نے ایس این ایس کے صدر قاضی شفیق احمد کی جانب سے سانا کے صدر، عہدیداران اور اراکین کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔
سندھی ایسوسی ایشن
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایوب پیرزادہ ایس این ایس کی جانب سے سانا کے کے صدر
پڑھیں:
عمان کے سفیر کی پاک اور عمان دوستانہ ہاکی میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آمد،صدر اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن چوہدری عنصر فاروق اور دیگر نے سفیر کا استقبال کیا
عمان کے سفیر کی پاک اور عمان دوستانہ ہاکی میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آمد،صدر اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن چوہدری عنصر فاروق اور دیگر نے سفیر کا استقبال کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی کی پاک اور عمان کی ہاکی ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آمد، اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عنصر فاروق اور سیکرٹری جنرل ہاکی فیڈریشن پاکستان اولمپئن رانا مجاہد نے معزز سفیر کا استقبال کیا۔
تفصیلات کے مطابق سپورٹس کمپلیکس میں پاکستان اور عمان کی ہاکی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے دوستانہ میچ کو دیکھنے کیلئے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی بھی اسٹیڈیم تشریف لائے۔ اس موقع پر اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عنصر فاروق اور سیکرٹری جنرل ہاکی فیڈریشن پاکستان اولمپئن رانا مجاہد نے معزز سفیر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان ہاکی کے کھیل میں تعاون بڑھانے سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ۔