جیکب آباد ، مہران سوشل فورم کے چیئرمین عبدالحئی سومرو پریس کانفرنس کررہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
جیکب آباد ، مہران سوشل فورم کے چیئرمین عبدالحئی سومرو پریس کانفرنس کررہے ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شجرکاری مہم ، ملک بھرمیں لاکھوں پودے لگائیں گے،ثمر رضا
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)اصغریہ علم وعمل تحریک پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر ثمر رضا سولنگی، ایاز حسینی، سید تصور رضوی، عاطف مہدی و دیگر نے حیدرآباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اصغر علم وعمل تحریک پاکستان کی قیادت ملک میں شجرکاری مہم شروع کررہی ہے جس کے تحت سندھ سمیت ملک بھر میں لاکھوں کی تعداد میں پودے لگائے جائیں گے جس سے ملک میں آب ہوا اور ماحول میں بہتری پیدا ہوگی، انہوں نے کہاکہ اصغریہ علم وعمل تحریک عوامی خدمات اور سماجی بھلائی کے کاموں پر یقین رکھتی ہے، اس تحریک کا اصل مقصد ایک ایسا معاشرہ تشکیل دیناہے جس میں عدل و انصاف، قانون کی بالادستی قائم ہو، اس مقصد کے تحت 10 مارچ کو ایک قومی کانفرنس منعقد کی جائیگی جس میں پورے ملک سے مقررین شرکت کریں گے۔