پڈعیدن ،ترقیاتی کاموں کونہ کرانے کیخلاف جسقم کا احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
پڈعیدن(نمائندہ جسارت) پڈعیدن میں ترقیاتی کام نہ کیے جانے کیخلاف جسقم و شہری رہنماؤں کا سندھو چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی ہاتھوں میں بینر اٹھائے انتظامیہ کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔شہر کی جی آئی ٹی منظور کر لی گئی ہے جلد ترقیاتی کام شروع کر دیے گئے ہیں ٹاؤن چیئرمین۔تفصیلات کے مطابق شہر میں ترقیاتی کام نہ ہونے کے خلاف جسقم یونٹ پڈعیدن کے رہنماؤں کا سندھو چوک سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی ہاتھوں میں بینر اٹھائے ہوئے انتظامیہ کے خلاف سخت باری بازی کرتے ہوئے رہنماؤں رستم شر ،نوید اجن، سہیل پلھ، مجاہد لاشاری ،زوہیب انصاری، عمران چانڈیو، عاشر راجپر، سہیل ڈہلو، ماجد راجپر، فیضان بھٹی، رفیق راجپر اور کاشف کھوکھر ودیگرنے الزامات کرتے ہوئے کہا کہ شہر کا ایک کروڑ 84 لاکھ کا بجٹ ہے شہر میں ترقیاتی کام کے بدلے کرپشن پر رقم کو صرف کیا جا رہا ہے جو کہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے کئیمرتبہ ٹاؤن انتظامیہ کو شکایت کی مگر کوئی بھی تدارک نہیں ہوا شہر میں صفائی کا ناقص انتظام ہے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیے جاتے۔ رہنماؤں نے ڈی سی نوشہرو فیروز اور پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا کہ شہر میں ترقیاتی کام اور صفائی کے نظام کو بہتر کیا جائے اور پبلک لائبریری دی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ دوسری جانب ٹاؤن چیئرمین رانا باقر راجپوت نے مؤقف دیتے ہوئے کہا کہ شہر میں ایم این اے کی منظورکیے گئے بجٹ سے ترقیاتی کام شروع کردیے گئے ہیں شہر کے ڈسپوزلز کی مرمت کے کام کے لیے جی آئی ٹی منظور کرنے کے بعد شہر میں جلد ترقیاتی کام شروع کر دیے جائیں گے۔
ماتلی،جماعت اسلامی کا اظہارتعزیت
ماتلی (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ماتلی کے امیر عبدالمنان شیخ جسارت ماتلی کے نمائندے عطا محمد گدی جسارت بدین کے بیورو چیف محمد علی بلیدی نے جسارت کراچی کے سابق ایڈیٹر عبد المتین کی اہلیہ اورجسارت انٹرنیشنل صفحے کے انچارج الیاس متین کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار اور مغفرت کی دعاہے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں ترقیاتی کام رہنماو ں
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا شکار پور میں کارکنان پر مقدمات کیخلاف احتجاج
ٹھٹھہ(نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی ٹھٹھہ کی جانب سے شکارپور میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے خلاف ٹھٹھہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت عبدالمجید سموں، عبداللہ آدم گندرو، محرم خاصخیلی، حیدر شورو، مقبول خاصخیلی اور دیگر نے کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو اغوا کر کے انتظامیہ قانون کی حکمرانی کو چیلنج کر رہے ہیں اور لوگوں کو اغوا کر کے ان سے لاکھوں روپے بٹور رہے ہیں جس کی وجہ سے سندھ میں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔ شرکا کا کہنا تھا کہ شکارپور میں بدامنی کی آگ لگی ہوئی ہے، جماعت اسلامی کی قیادت نے بدامنی کے خلاف آواز اٹھائی ہے، پولیس نے مجرموں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے جماعت اسلامی کے رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات درج کر رکھے ہیں، جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف بھرپور آپریشن کر کے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے خلاف جھوٹے مقدمات ختم کیے جائیں اور ڈاکوؤں کے چنگل سے مغویوں کو بازیاب کرایا جائے۔