Jasarat News:
2025-02-20@11:55:26 GMT
حیدرآباد ،لطیف آباد 11 نمبر پر ٹھیلہ مافیا نے پوری سڑک پر قبضہ کررکھا ہے
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
حیدرآباد ،لطیف آباد 11 نمبر پر ٹھیلہ مافیا نے پوری سڑک پر قبضہ کررکھا ہے.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
تحریک انصاف میں ایک گروپ طاقتور گروپ کا مقصدپارٹی پر قبضہ کرنا ہے.شیرافضل مروت
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 فروری ۔2025 ) رکن قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں ایک گروپ طاقتور گروپ ہے جس کا مقصدپارٹی پر قبضہ کرنا ہے میں جماعت میں کمزور تھا انہوں نے طاقت دکھانے کے لیے پارٹی سے نکلوادیا . برطانوی نشریاتی ادارے سے انٹرویومیں انہوں نے پی ٹی آئی میں موجود طاقتور گروپ کے بارے میں کہا کہ وہ خود بھی کچھ نہیں کر سکتے اور دوسروں کو بھی کرنے نہیں دے رہے انٹرویو کے دوران شیر افضل مروت نے کسی شخصیت کا نام لینے سے گریز کیا جن کا ان کے نزدیک جماعت سے نکالے جانے میں ہاتھ ہے .(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ ان کو مجھ سے کیا شکایت ہے؟ میں کوئی وزیر ہوں ؟ کوئی پارٹی کے فنڈز کی دیکھ بھال کرتا ہوں؟ ایک سال میں کوئی فرائض دیے گئے ہیں جن میں نے کوتاہی کی ہو؟. شیر افضل مروت نے کہا کہ میں اسی لیے تو نعرے لگا رہا ہوں کہ مجھے کوئی وجہ تو بتا دے کے مجھے نکالا کیوں ہے انہوں نے کہاکہ سیاست میں آنے سے ان کی قانونی پریکٹس متاثر ہوئی ہے انہوںنے کہا کہ مجھے جو سمجھ آ رہا ہے وہ یہی ہے کہ سلمان اکرم راجہ جن کی ترجمانی کر رہے ہیں ان کو آگے لاکر انہوں نے یہ گیم کھیلی اور بغض پر مبنی باتیں عمران خان کے کان میں ڈالی گئیں. وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات اور اسٹبلشمنٹ سے قربت کے تاثر کے بارے میں سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ یہ الزام تراشیوں کی حد تک ہے کیوں اگر میرے دفتر میں محسن نقوی آتے ہیں تو کیا خیال ہے کہ میں رعونت دکھاﺅں گا؟. ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس وقت کے چیف جسٹس ثاقب نثار کے ساتھ مل کر نواز شریف کو وزارت عظمیٰ سے بیدخل کیا تھاشیر افضل مروت نے کہاکہ آج اگر ہم گلہ کر رہے ہیں کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ہمارے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کی ایما پر زیادتی کی تو اس وقت نواز شریف کے ساتھ بھی قمر جاوید باجوہ کی ایما پر عدلیہ نے زیادتی کی تھی مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی بطور وزیراعظم برطرفی کے حوالے سے شیر افضل مروت نے کہا کہ دراصل نواز شریف کو ایون فیلڈ کے مقدمات پر نکالتے انہیں پاناما کے کیسز پر نکالتے تو یہ جواز بنتا تھا لیکن بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالنا غلط تھا. انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جماعت کے پاس اکثریت تھی اگر وہ نشستیں نکال بھی دیں جن پر ہم معترض تھے لیکن قمر جاوید باجوہ نواز شریف کو نکالنا چاہتے تھے تو نکال دیا 26 نومبر کے احتجاج کے خلاف حکومتی کارروائی میں محسن نقوی کے کردار پر انہوں نے کہا کہ انہوں نے وہی کرنا ہے جس کی اجازت ان کو دی جاتی ہے وزیر داخلہ کے منصب پر اس لیے تو بٹھایا گیا ہے. ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے دفتر میں محسن نقوی کا آنا اور علی امین خان کا ا ستقبال کرنا کوئی معیوب بات نہیں تھی محسن نقوی سے ملاقات پر علی امین کو اسٹبلشمنٹ کے قریب سمجھنا درست نہیں. انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں عمران خان کے بعد پی ٹی آئی میں سب سے زیادہ ایف آئی آر علی امین گنڈاپور کے خلاف درج ہوئی ہیں پاکستان کا ایسا کوئی صوبہ نہیں ہے جس میں یہ ان کو لے جایا نہ گیا ہو کوئی ایسا تھانہ نہیں ہے جہاں ان پر تشدد نہ ہوا ہو ان کے پاﺅں کے سارے ناخن نکالے گئے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا انہوں کہا کہ میں علی امین کا وکیل تھا اس لیے مجھے علم ہے کہ ان پر کتنا تشدد ہوا ‘ان کے پورے خاندان کو نشانہ بنایا گیا آج بھی اس کی ساری زمینیں نیب کے قوانین کے تحت بند ہیں.