حیدرآباد ،سڑک کے کنارے لگے کچرے کے ڈھیر سے خانہ بدوش اپنے کام کی اشیا تلاش کررہے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
حیدرآباد ،سڑک کے کنارے لگے کچرے کے ڈھیر سے خانہ بدوش اپنے کام کی اشیا تلاش کررہے ہیں.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی؛ پولیس نے ایک ماہ سے لاپتہ 2 بچوں کی تلاش کیلیے پنجاب کے مزاروں پر پوسٹر آویزاں کردیے
کراچی:ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے گارڈن سے لاپتہ 2 کمسن بچوں کی تلاش کے لیے پنجاب کے مختلف مزاروں پر پوسٹر آویزاں کر دیے ہیں ، پوسٹر میں پولیس نے بچوں کو تلاش میں مدد فراہم کرنے والے کو انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ گزشتہ ماہ 14 جنوری کو گارڈن سے 2 بچے 5 سالہ علیان اور 6 سالہ علی رضا لاپتہ ہوگئے تھے جن کے اغوا کا مقدمہ گارڈن تھانے میں درج ہے۔
بچوں کی تلاش کیلیے ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی جانب سے پنجاب کے مزاروں پر جا کر وہاں بچوں کی تصاویر کے پوسٹر آویزاں کیے گئے ہیں جس میں داتا دربار ، بابا بلھے شاہ اور بری امام سمیت دیگر مزارات شامل ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کی اطلاع دینے والے کے لیے انعام کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی عارف عزیز نے مزید بتایا کہ دونوں بچوں کی تلاش میں پولیس کی جانب سے لیاری سمیت نبی بخش ، گارڈن ، جہاں آباد اور سعید آباد کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیے گئے جبکہ جھاڑیوں ، بند مکانات ، مشتبہ مقامات اور لیاری ندی میں بھی پولیس اور فلاحی اداروں کے رضا کاروں کی مدد سے بچوں کو تلاش کیا گیا۔
متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر ان سے تفتیش بھی کی گئی تاہم بدقسمتی سے دونوں لاپتہ بچوں کا کوئی سراغ نہ مل سکا تاہم پولیس کی جانب سے کوششیں جاری ہیں۔