Jasarat News:
2025-04-13@16:12:17 GMT

میرپورخاص،فینسی لائٹس کیخلاف اسنپ چیکنگ کاعمل جاری

اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی شبیر احمد سیٹھار کے احکامات پر ضلع میرپورخاص پولیس کی جانب سے فینسی نمبر پلیٹ، کالے شیشے، HID/LED لائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن، داخلی و خارجی راستوں پر اسنپ چیکنگ کا عمل جاری ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سے ابتک متعدد گاڑیوں سے کالے شیشے،فینسی نمبر پلیٹ اور موٹر سائیکل پر لگی HID لائٹس اتاری جارہی ہیں، اس کے علاوہ میرپورخاص پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 37000 ہزار روپے کے چالان بھی کاٹے گئے ہیں.

اس کے علاوہ میرپورخاص شہر میں چلنے والے رکشوں کے ڈرائیور حضرات کو بھی چیک کیا جارہا ہے اور جن کے پاس لائسنس موجود نہیں ان کا چالان کاٹنے کے ساتھ ساتھ ان کی گاڑی کو ٹریفک پولیس کی جانب سے لائسنس بنوانے تک ضبط کیا گیامیرپورخاص پولیس کی جانب سے اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹرسائیکلوں/ گاڑیوں سے ٹینٹڈ گلاسز، فینسی نمبر پلیٹس اور بلیو لائٹس اتارنے عمل اس وقت بھی جاری ہے اس کے ساتھ ساتھ HID/LED لائٹس ، پولیس لائیٹس، پریشر ہارن اور بلیک پیپر نصب کرنے والے دکانداروں کو بھی ان سب چیزوں کی فروخت سے روکا جارہا ہے سنیپ چیکنگ میں موٹرسائیکلوں، رکشا، مسافر وین و دیگر چھوٹی بڑی گاڑیوں اور مسافروں کو ڈجیٹل تلاش ایپ کے ذریعے ویریفائی کیے جا رہا ہے۔ میرپورخاص پولیس کی جانب سے میرپورخاص کے شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنی قیمتی گاڑیوں موٹرسائیکلز میں بلو لائٹس، گاڑیوں میں ٹنٹڈ گلاسز، فینسی نمبر پلیٹس لگانے سے گریز کریں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارکوائی کی جائے گی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میرپورخاص پولیس کی جانب سے فینسی نمبر

پڑھیں:

تعلیمی ویزوں کی معطلی پر رابطے جاری، بگرام ایئر بیس کی امریکی حوالگی افواہ: پاکستان

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ  تعلیمی ویزوں کی معطلی کے حوالے سے امریکا کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ امریکا کی جانب سے بگرام میں ائر بیس قائم کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا کی افواہیں ہیں، ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ امریکا ہماری ایک بڑی برآمدی منزل ہے۔ امریکا کی جانب سے تیز رفتار ٹیرف تبدیلیاں دیکھ رہے ہیں، اس معاملے پر وزیراعظم نے بھی ایک سٹیئرنگ کمپنی قائم کی ہے۔ امریکا میں تعلیمی ویزوں کی معطلی کے حوالے سے امریکا کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ امریکا کی جانب سے حال ہی میں ختم کیا گیا ویگریڈ پروگرام پاکستانی طلبہ کیلئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا تھا۔ پاکستان کے افغانستان کے ساتھ اہم تعلقات ہیں، حال ہی میں نمائندہ خصوصی کا دورہ کابل کافی اہم رہا، متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا، پاکستان ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے افغان بہنوں بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا تاہم اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانا ہماری پالیسی ہے۔ ہم غیر قانونی  مقیم غیر ملکیوں کی و اپسی پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔ خارجہ پالیسی وفاق کا معاملہ ہے، صوبائی حکومت کے افغانستان سے مذاکرات کے ٹی او آرز کا معاملہ افغان ڈیسک سے چیک کریں گے۔ امریکا کی جانب سے بگرام میں ائر بیس قائم کرنے کا معاملہ سوشل میڈیا کی افواہیں ہیں تاہم یہ افغانستان اور امریکا کی حکومتوں کا آپسی معاملہ ہے۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستانی شہریوں پر ویزا پابندی عائد نہیں کی جبکہ سعودی عرب نے 14 ممالک کیلئے ویزوں پر عاضری پابندی عائد کی ہے، ہم اس حوالے سے معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ اس حوالے سے رابطے میں ہیں۔ برطانیہ سے پاکستان لائے جانے والے قیدی کی سماجی تقریبات میں شرکت کی اطلاعات کو دیکھیں گے۔ تہور رانا پر ہمارا ریکارڈ کہتا ہے کہ انہوں نے گزشتہ دو برس سے پاکستانی شہریت کی تجدید نہیں کی۔ ایوان ہمارا ایک اہم ہمسایہ اور قریبی دوست ہے، ہمارے تعلقات انتہائی اہم ہیں جے سی پی او ایک پیچیدہ مسئلے کے حل کی عمدہ مثال ہے۔ ہم  تمام مسائل کے بات چیت کے ذریعہ حل کے خواہشمند ہیں۔ شفقت علی خان نے کہا کہ چین پاکستان کا تزویراتی اور قریبی شراکت دار ہے، چینی شہریوں کا تحفظ ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی حکومت نے عمرہ زائرین اور ائیر لائنز کیلئے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا
  • ٹریفک کے مسائل پر توجہ دیں
  • ڈی پی او شانگلہ سمیت پولیس اہلکاروں کی گاڑیوں پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکا
  • نیب کی کرپشن کے الزامات پر سندھ بلنڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈی جیز کیخلاف تحقیقات
  • شانگلہ: پولیس کی گاڑیوں کے قریب ریموٹ کنٹرول بم دھماکا
  • قوانین کی خلاف ورزی کیخلاف زیرو ٹالرنس پر کارروائی جاری ہے ‘ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک
  • کراچی: گاڑیوں کی نمبر پلیٹ تبدیل کروانے کی تاریخ میں توسیع
  • نان کسٹم پیڈ و چوری شدہ گاڑیوں کیخلاف پہلی بار ایکسائز، کسٹم اور پولیس کا مشترکہ کریک ڈاؤن کا آغاز
  • تعلیمی ویزوں کی معطلی پر رابطے جاری، بگرام ایئر بیس کی امریکی حوالگی افواہ: پاکستان
  • بلوچستان ہائیکورٹ : ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ