میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی کا انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پہلے بھی ہم نے امریکہ اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کیا ہے۔ انٹرویو میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ چین امریکا مسابقت میں پاکستان کی پوزیشن مختلف ہے، پاکستان موجودہ تقسیم بڑھانے کے بجائے کم کرنے کی کوشش کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان چین اور امریکہ کے درمیان پل کا کردار ادا کرسکتا ہے۔ میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی ہم نے امریکہ اور چین کے درمیان پل کا کردار ادا کیا ہے۔ انٹرویو میں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ چین امریکا مسابقت میں پاکستان کی پوزیشن مختلف ہے، پاکستان موجودہ تقسیم بڑھانے کے بجائے کم کرنے کی کوشش کرے گا، امریکی صدر ٹرمپ ڈیل میکر ہیں۔

دوسری جانب امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خان کا کہنا ہے کہ پاکستان چین اور امریکا کے درمیان اقتصادی پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔ ورلڈ افیئر کونسل آف نیو ہیمپشائر کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مسعود خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ سمیت تمام سرکردہ اقوام کا مشترکہ ہدف خطے میں امن اور سلامتی ہے، بھارت کی ترجیح بھی پُرامن پڑوسی کی ہونی چاہیے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: چیئرمین پیپلزپارٹی پل کا کردار ادا

پڑھیں:

شہید سید حسن نصراللہ کا مقاومتی کردار، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی مرکزی رہنما جماعت اسلامی کا انٹرویو

حزب اللہ لبنان کے شہید قائد سید حسن نصراللہ ایک فرد یا ایک تحریک؟ شہید سید حسن نصراللہ کا تحریک آزادی فلسطین سے متعلق کردار؟ صہیونی اسرائیل کے خلاف تحریک مقاومت و مزاحمت کے تناظر میں شہید سید حسن نصراللہ کی جدوجہد؟ شہید سید حسن نصراللہ کی سربراہی میں حزب اللہ کا سفر؟ سات اکتوبر کو حماس کے طوفان الاقصیٰ کے بعد اسرائیل کیخلاف حزب اللہ کے کلیدی کردار سے متعلق شہید سید حسن نصراللہ کی حکمت عملی؟ اسرائیل کے خلاف حماس کیساتھ شہید سید حسن نصراللہ کی Comprehensive Treaty؟ حزب اللہ کی اسرائیل کے خلاف پالیسیوں میں شہید سید حسن نصراللہ کا کردار؟ شہید سید حسن نصراللہ کی شخصیت کا گہرائی کے ساتھ مطالعہ ضروری کیوں؟ کیا شہید سید حسن نصراللہ کی شخصیت کو دنیا بھر کی ملٹری اکیڈمیز کے اندر نصاب میں شامل کیا جانا چاہیئے؟ شہید سید حسن نصراللہ کا شیعہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اہلسنت و دیگر مذاہب میں مقبولیت و اثر و رسوخ؟ سید حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد حزب اللہ کا مستقبل؟ حماس و حزب اللہ کی موجودگی میں غزہ پر قبضے کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خواب؟ حماس، حزب اللہ، انصاراللہ کی اسرائیل کیخلاف کامیابیوں کا سہرا رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے سر کیوں؟ و دیگر سوالات کے جوابات جاننے کیلئے معروف پاکستانی سیاسی و مذہبی رہنما و جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کیساتھ بھی شیئر کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںجماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ پیشے کے لحاظ سے پیتھالوجسٹ ڈاکٹر ہیں۔ انہوں نے 1984ء میں اسلامی جمعیت طلبہ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ ناظم جمعیت کراچی رہنے کیساتھ ساتھ صوبائی و مرکزی شوریٰ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ اسکے بعد انہوں نے جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی، جہاں 1994ء میں وہ امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی منتخب ہوئے۔ 2000ء سے لیکر 2007ء تک جماعت اسلامی کراچی کے امیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دیں۔ وہ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر و سندھ کے امیر بھی رہے۔ وہ جماعت اسلامی کے مختلف فلاحی و رفاحی اداروں سے بھی وابستہ ہیں، جن میں شہداء اسلام فاؤنڈیشن، مسلم ملی ایجوکیشنل ٹرسٹ، الخدمت ڈائیگنوسٹک سینٹر وغیرہ شامل ہیں۔ پاکستان خصوصاً کراچی و سندھ بھر میں تمام سیاسی و مذہبی حلقوں میں انکی شخصیت کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ ”اسلام ٹائمز“ نے ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کیساتھ حزب اللہ لبنان کے شہید قائد سید حسن نصراللہ اور تحریک آزادی فلسطین سے متعلق انکی خدمات و کردار سمیت دیگر متعلقہ موضوعات کے حوالے سے کراچی میں جماعت اسلامی سندھ کے دفتر میں ایک مختصر نشست کی۔ اس موقع پر ان سے لیا گیا خصوصی انٹرویو پیش  خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • شہید سید حسن نصراللہ کا مقاومتی کردار، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی مرکزی رہنما جماعت اسلامی کا انٹرویو
  • چین اور امریکا کے درمیان پاکستان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے‘ بلاول
  • پاکستان چین اور امریکہ کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے: بلاول
  • پاکستان امریکا اور چین کے مابین فاصلے کم کرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے، بلاول بھٹو
  • پاکستان امریکا اور چین کے درمیان فاصلے کم کرنے میں کردار ادا کرسکتا ہے، بلاول بھٹو
  • بھارت کے لیے امریکی حمایت ہتھیاروں کی دوڑ کا سبب بن سکتی ہے ، بلاول بھٹو
  • پاکستان، چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے: بلاول بھٹو
  • پاکستان چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے: بلاول بھٹو
  • پاکستان چین اور امریکا کے درمیان پل کا کردار ادا کر سکتا ہے، بلاول بھٹو