کراچی، ڈرائیورز کی غلط ڈرائیونگ کی روک تھام کے لیے ایمرجنسی نمبرز متعارف
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں ڈمپر، ٹرک، ٹرالر اور واٹر ٹینکروں کے باعث ہونے والے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے حفاظتی تدابیر متعارف کرادی گئی ہیں۔
شہر کے تمام ہیوی گاڑیوں پر آئندہ چند روز میں ایمرجنسی نمبرز آویزاں کیے جائیں گے، جن پر گاڑی کے مالکان اور ڈمپر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کے رابطے دستیاب ہوں گے۔
ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما خانوادہ خان کے مطابق ان نمبروں کا مقصد یہ ہے کہ شہری کسی بھی غلط ڈرائیونگ یا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی شکایت براہ راست ان نمبروں پر کرسکیں۔
خانوادہ خان کا کہنا تھا کہ شکایات کے بعد متعلقہ ڈرائیوروں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے اور ان کے لائسنس منسوخ کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور ٹریفک حادثات کی شرح کو کم کرنا ہے۔ یہ فیصلہ وزیر اور ڈی آئی جی ٹریفک کی میٹنگ میں کیا گیا۔
مزید برآں، ڈمپر ایسوسی ایشن نے یہ بھی اعلان کیا کہ تمام ہیوی گاڑیاں کراچی میں اب رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک چلائی جائیں گی، تاکہ دن کے اوقات میں ہونے والے حادثات میں کمی کی جا سکے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مارچ میں ٹرینوں کی بروقت آمدورفت کی شرح 57 فیصد ریکارڈ
سٹی 42: ریلوے انفراسٹرکچر اور رولنگ سٹاک میں خرابی کے باعث مارچ میں مسافرٹرینوں کی بروقت آمدورفت کی شرح57فیصدریکارڈ کی گئی
ملک بھرمیں چلنےوالی940ٹرینوں میں سے 404 تاخیر کا شکار ہوئیں ، کنکٹنگ ریل لنکس، ٹریک پر فنی خرابیوں، حادثات و موسم میں خرابی سےٹرینوں میں تاخیر ہوئی
مجموعی طور پر ٹرینوں کے 1 ہزار 398 گھنٹے ضائع ہوئے،فنی رکاوٹوں کی وجہ سے 248گھنٹے، کنکٹنگ ریل کی وجہ سے 233 گھنٹے ضائع ہوئے،سگنل خرابی کے باعث 226گھنٹے، احتجاج کے باعث 196 گھنٹے تاخیر کا شکارہوئی ، کیرج خرابی کے باعث 97گھنٹے، حادثات کے باعث 130گھنٹے ضائع ہوئے ،کراسنگز کے باعث 126گھنٹے، لوکوموٹو کی خرابی کے باعث 114گھنٹے ضائع ہوئے
لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار