WE News:
2025-04-13@16:06:04 GMT

امریکی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

امریکی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی ہے۔

یہ ملاقات مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے سے قبل ہوئی، جس کی تصدیق امریکی محکمہ خارجہ کے ایک عہدیدار نے کی۔

یہ بھی پڑھیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکا، بھارت اور متحدہ عرب امارات کے مشیران قومی سلامتی کی ملاقات

اس ملاقات سے قبل روبیو نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے سعودی وزارت خارجہ کے دفتر میں تبادلہ خیال کیا۔

مارکو روبیو مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں اور وہ اسرائیل سے سعودی عرب پہنچے ہیں۔ اس دورے کے دوران وہ غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

علاوہ ازیں منگل کے روز ریاض میں روسی اور امریکی حکام کے درمیان ایک اہم اجلاس بھی متوقع ہے، جس کا مقصد یوکرین جنگ کے خاتمے پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

اس اجلاس کو امریکا اور روس کے صدور ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان سعودی عرب میں ممکنہ سربراہی ملاقات کی تیاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ریاض میں روسی حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت یوکرین پر مذاکرات کا آغاز نہیں بلکہ ٹرمپ اور پیوٹن کے درمیان حالیہ ٹیلی فونک گفتگو کا تسلسل ہے۔

یہ بھی پڑھیں روسی حکام سے مذاکرات کے لیے امریکی وزیر خارجہ سعودی عرب پہنچ گئے

دریں اثنا امریکی قومی سلامتی کے مشیر مائیک والٹز اور مشرق وسطیٰ کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی ریاض پہنچ چکے ہیں تاکہ منگل کو ہونے والی ملاقات کی تیاری کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ ٹرمپ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان صدر پیوٹن ملاقات وی نیوز یوکرین جنگ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکی وزیر خارجہ ڈونلڈ ٹرمپ سعودی ولی عہد صدر پیوٹن ملاقات وی نیوز یوکرین جنگ امریکی وزیر خارجہ سعودی ولی عہد

پڑھیں:

پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری

سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیرِ خارجہ سے رابطہ ہوا ہے۔

پاکستانی وزارتِ اطلاعات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے عازمینِ حج کے لیے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی۔

یہ درخواست ان شہریوں کے لیے کی گئی جو مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کروا سکے تھے۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی درخواست سعودی حکام نے قبول کر لی ہے اور پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری دی ہے۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق اب مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ریاض اور امریکہ کے درمیان نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے معاہدے پر بات چیت جاری
  • امریکا اور سعودی عرب میں سول نیوکلیئر انرجی پر تاریخی معاہدے کی تیاری
  • سعودی عرب میں ٹیسلا کی انٹری، الیکٹرک گاڑیوں کی دوڑ میں نیا موڑ
  • غزہ میں امداد کے داخلے کو جنگ بندی سے منسلک نہیں کیا جا سکتا، سعودی وزیر خارجہ
  • سعودی دارالحکومت ریاض اور مضافات میں ریت کا طوفان‘حدنگاہ انتہائی کم
  • غزہ میں امداد کے داخلے کو جنگ بندی سے منسلک نہیں کیا جا سکتا.سعودی وزیر خارجہ
  • وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق سے سپین سے آئے ڈاکٹرز کے وفد کی ملاقات
  • پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری
  • محمد بن سلمان اہلبیت اطہارؑ کی قبروں کی تعمیر کرا دیں تو حج سے زیادہ مالی فائدہ ہوگا، علامہ ریاض نجفی
  • سعودی عرب نے 10 ہزار اضافی عازمین کو حج کی اجازت دے دی