پیپلز پارٹی  کے کارکن کی ہلاکت کیس میں گرفتار کئے گئے سابق وفاقی وزیر اور جی ڈی اے رہنما غلام مرتضٰی خان جتوئی کی تھانہ بی سیکشن میں طبعیت بگڑ گئی۔رپورٹ کے مطابق  پیپلز میڈیکل ہسپتال نوابشاہ سے ڈاکٹروں کی ٹیم زیر حراست غلام مرتضٰی خان جتوئی کا معائنہ کرنے تھانہ بی سیکشن پہنچ گئی۔غلام مرتضٰی خان جتوئی کے ورثا نے اپنےموقف میں بتایا ہےکہ غلام مرتضٰی جتوئی دل کے عارضے میں مبتلا ہیں۔واضح رہے کہ جی ڈی اے رہنما غلام مرتضٰی جتوئی کو نوشہرو فیروز کی عدالت سے گرفتار کر کے تھانہ بی سیکنش منتقل کیا گیا ہے،پولیس کے مطابق سابق وفاقی وزیر  غلام مرتضیٰ جتوئی کو عدالت کے باہر سے گرفتار کیاگیا، غلام مرتضیٰ جتوئی ضمانت کیلیے عدالت گئے تھے، سابق وفاقی وزیرغلام جتوئی کو کورٹ سے نکلتےدوسرے کیس میں گرفتار کرلیا گیا۔گرفتاری کے وقت غلام مرتضیٰ جتوئی اور پولیس کے درمیان عدالت کے باہر مکالمہ ہوا، غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا کہ میرے پاس ہائی کورٹ کے آرڈرز ہیں آپ مجھے گرفتار نہیں کرسکتے  جس پر پولیس نے انہیں بتایا کہ ہمارے پاس گرفتاری کے وارنٹ ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

محرابپور،مرتضی خان جتوئی کو ہتھکڑیاں لگاکر بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا جارہا ہے ،چھوٹی تصویر میں جی ڈی اے رہنما پریس کانفرنس کررہے ہیں

محرابپور،مرتضی خان جتوئی کو ہتھکڑیاں لگاکر بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا جارہا ہے ،چھوٹی تصویر میں جی ڈی اے رہنما پریس کانفرنس کررہے ہیں

متعلقہ مضامین

  • جی ڈے اے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کیخلاف کیسز کے معاملے پر اہم پیشرفت
  • جی ڈے اے رہنما غلام مرتضیٰ جتوئی کیخلاف کیسز کے معاملے پر اہم پیش رفت
  • سندھ ہاری کمیٹی کا مرتضیٰ جتوئیکی گرفتاری کیخلاف احتجاج
  • محرابپور،جی ڈی اے کے رہنماء غلام مرتضیٰ جتوئی کی ضمانت مسترد
  • محرابپور،مرتضی خان جتوئی کو ہتھکڑیاں لگاکر بکتر بند گاڑی میں عدالت لایا جارہا ہے ،چھوٹی تصویر میں جی ڈی اے رہنما پریس کانفرنس کررہے ہیں
  • بلاول زرداری کے قتل کی سازش کا مقدمہ، غلام مرتضیٰ جتوئی گرفتار
  • پیپلز پارٹی کیخلاف سیاست کرنا جرم بنادیا گیا، کاشف شیخ( غلام مرتضیٰ جتوئی کی فی الفور رہائی کامطالبہ)
  • جی ڈی اے رہنما غلام مرتضی جتوئی گرفتار
  • سابق وفاقی وزیرکو گرفتارکر لیا گیا