فیروز خان نے یوٹیوبر سے اپنی شکست کا ذمہ دار کس کو ٹھہرایا؛ ویڈیو بیان سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
باکسنگ میچ میں یوٹیوبر رحیم پردیسی سے شکست کے بعد معروف اداکار فیروز خان نے کا بیان سامنے آگیا۔
اداکار فیروز خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان شیئر کیا ہے۔ جس میں اپنی شکست کی حیران کن وجہ بتائی ہے۔
فیروز خان نے بتایا کہ کچھ لوگوں نے ایسا ظاہر کیا جیسے میں لہولہان ہوں حالانکہ میں بالکل ٹھیک ہوں بس چہرے اور ناک پر معمولی خراشیں آئی ہیں۔ جو آپ دیکھ بھی سکتے ہیں۔
باکسنگ میچ میں رحیم پردیسی سے ناک آؤٹ ہونے والے اداکار فیروز خان نے کہا کہ میچ میں اسکونگ کرنے ججوں میں سے ایک متعصب تھے۔
اداکار نے مزید کہا کہ باکسنگ میچ کے پہلے راؤنڈ میں مجھے ایک پوائنٹ بھی نہیں دیا گیا۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
فیروز خان نے کہا کہ مجھے یہ بھی یقین ہے کہ اس کے پیچھے کسی کا ہاتھ نہیں ہے تاہم ججز کو اسکوار دیتے ہوئے باریک بینی سے کام لینا چاہیے تھا۔
ادکار نے رحیم پردیسی کے بارے میں کہا کہ میرا حریف بھی بہت مضبوط تھا اور میں ان سب کے باوجود میں خوش اور مطمئن ہوں۔
یاد رہے کہ لاہور کے ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والے ایک تھرلر باکسنگ میچ میں یوٹیوبر رحیم پردیسی نے معروف اداکار فیروز خان کو شکست دے دی۔
یہ مقابلہ سوشل میڈیا پر دونوں کے درمیان ہونے والی گرم بحث کے بعد طے پایا تھا، جس میں رحیم نے فیروز کو 5 ویں راؤنڈز کے بعد ناک آؤٹ کردیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اداکار فیروز خان فیروز خان نے باکسنگ میچ میچ میں کہا کہ
پڑھیں:
فیروز خان کے عالمی منصوبوں سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
فیروز خان کے بین الاقوامی منصوبوں سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کا شدید ردعمل سامنے آگیا۔
پاکستان کے معروف اداکار فیروز خان ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں، اپنے متنازع بیانات اور منفرد انداز کے باعث وہ اکثر و بیشتر میڈیا اور سوشل میڈیا پر چھائے رہتے ہیں، اس بار ان کی خبروں میں آنے کی وجہ ایک بین الاقوامی انٹرویو ہے، جس میں انہوں نے اپنے عالمی سطح پر ملنے والے منصوبوں پر بات کی۔
اداکار نے دعویٰ کیا کہ انہیں متعدد بین الاقوامی فلموں اور منصوبوں کی آفرز موصول ہو رہی ہیں۔
انٹرویو میں اداکار کے اندازِ گفتگو، لہجے اور دعوؤں نے سوشل میڈیا صارفین کو بھڑکا دیا، ان کے انگریزی لہجے کو جعلی اور اندازِ گفتگو کو خود پسندانہ قرار دیا جا رہا ہے، کئی صارفین نے سخت الفاظ میں ان پر تنقید کی۔
ایک صارف نے کہا خدارا، کوئی ان کی مدد کرے، یہ شخص شدید نارسیسسٹک (خود پسندی) کا شکار ہے، ایک اور نے کہا کہ اس کی تھراپی کا خرچ میں دے دیتا ہوں، بس کسی ماہرِ نفسیات کے پاس لے جائیں۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ جب بھی پاکستانی فنکاروں کو مقامی سطح پر کام نہیں ملتا، وہ بھارت یا کسی بین الاقوامی ملک کی طرف رخ کر لیتے ہیں اور جھوٹے دعوے کرنے لگتے ہیں۔
بعض کا کہنا ہے کہ کیا یہ صرف مجھے لگتا ہے یا واقعی ہر کوئی ایک سطحی، بناوٹی اور خود پر فخر کرنے والا شخص دیکھ رہا ہے؟
یہ پہلا موقع نہیں کہ فیروز خان کو عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، اس سے قبل بھی وہ کئی بار اپنے بیانات، ازدواجی زندگی کے تنازعات اور دیگر حرکات کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں۔
Post Views: 1