Nawaiwaqt:
2025-02-20@12:08:22 GMT

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل صبح 11 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف امور پر غور کیا جائے گا۔کابینہ اجلاس میں ای سی سی اور کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔کابینہ وزارت تجارت کی سفارش پرٹیرف ریٹ کوٹا کی تقسیم اورایکس سروس مین کے لیے وزیراعظم معاونت پیکج کے تحت سروس ڈیوز کی ادائیگی کی سمری پرغور کرے گی۔اجلاس کے دوران دارالحکومت میں خصوصی عدالتوں کے قیام اوراحتساب عدالت نمبر3 کی تشکیل نوکی سمری پربھی غور کیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین کی تعیناتی اورقومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد کے بورڈ آف گورنرزکی تشکیل کی منظوری دے گی۔کابینہ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں طب کی تعلیم کے لئے سیٹس کے کوٹہ میں ردوبدل پرغور ہوگا جبکہ قومی فنڈ برائے ثقافت و ورثہ کے بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دی جائیگی۔کابینہ پاکستان کسٹمزاورآذربائیجان کی اسٹیٹ کسٹمز کمیٹی کے درمیان معاہدے کی بھی منظوری دے گی۔وفاقی کابینہ کابینہ کمیٹی برائے ریاستی ملکیتی ادارہ جات کے7 دسمبر 2024 کے اجلاس کے فیصلوں اور کمیٹی برائے قانونی معاملات کے 22 جنوری کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وفاقی کابینہ

پڑھیں:

وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

 نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کا وقت تبدیل کیا گیا ہے، نئے شیڈول کے مطابق کابینہ اجلاس صبح ساڑھے 11 بجے کے بجائے سہ پہر 3 بجے ہوگا۔

کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں ای سی سی اور کابینہ کمیٹیوں کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی۔
 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کی منظوری کے بغیر سی ای او ای ڈی بی کی مدت ملازمت میں توسیع کا انکشاف
  • سعودیہ کا موخر ادائیگی پر 10 کروڑ ڈالرکی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ
  • سعودی عرب نے مؤخر ادائیگی پر پاکستان کو 10 کروڑ ڈالرکی ماہانہ پیٹرولیم مصنوعات فراہمی جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا
  • وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں اہم فیصلے متوقع
  • وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا
  • وفاقی کابینہ کا اجلاس آج منگل کو طلب
  • شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا
  • وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا
  • وفاقی کابینہ کے طلب کئے گئے اجلاس کا وقت تبدیل ہو گیا