پشاور:

خیبرپختونخوا میں 2008 سے 2024 تک 16 سو 70 پولیس اہلکار دہشتگردانہ حملوں میں شہید ہوئے، سب سے زیادہ 210 اہلکار سال 2009 میں شہید ہوئے۔

یہ اعدادوشمار محکمہ داخلہ کی رپورٹ میں پیش کیے گئے ہیں۔اس حوالے سے دستاویزات کے مطابق سال 2023 میں پولیس کے 174 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔ سال 2008 میں پولیس کے 172 اہلکاروں نے فرائض کی ادائیگی میں جان قربان کی، جبکہ 2011 میں 155 اور 2013 میں 134 اہلکار شہید ہوئے۔

اسی طرح دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ سال 2014 میں 112 اور 2010 میں 107 اہلکار شہید ہوئے، سال 2012 میں 106 اور 2022 میں 91 اہلکار شہید ہوئے، سب سے کم 31 اہلکار 2018 میں شہید ہوئے۔محکمہ داخلہ کے مطابق تمام شہداء کے لواحقین کو شہدا پیکیج دیا جا چکا ہے۔ 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: میں شہید ہوئے

پڑھیں:

پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور ایک اور پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق

پشاور:

خیبر پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور ایک اور پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے ڈمہ ڈولہ سیرئی میں پولیو ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار پر فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں اہل کار جاں بحق ہوگیا۔

ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری جائے وقوع پر پہنچی  اور شواہد اکٹھے کرکے علاقے کی ناکا بندی کردی۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ  کچھ دن قبل ہی  اکوڑہ خٹک کے علاقے حسن درہ میں پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے موٹر سائیکل سوار پولیس اہل کار فدا حسین کو نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے  زخمی کردیا تھا۔

قبل ازیں ایک واقعہ جمرود کے علاقے میں پیش آیا تھا، جہاں سخی پل کے علاقے میں نامعلوم افراد نے پولیو ڈیوٹی کے لیے جانے والے پولیس اہلکار پر گولیاں چلا دیں، جو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا تھا۔

علاوہ ازیں کرک کے علاقے سرکی لواغر میں بھی مسلح افراد نے پولیو ٹیموں پر فائرنگ کی تھی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

اسی طرح خیبر کے علاقے تھانہ ملوارڈ (باڑہ) میری خیل میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس میں پولیو ٹیم محفوظ رہی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشت گرد زخمی ہوا تھا۔

اہم بات یہ ہے کہ یہ تمام واقعات  رواں ماہ (فروری)  ہی میں پیش آئے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت بڑا سفاری پارک کس شہر میں بنا رہی ہے، کتنے مہینوں میں مکمل ہوگا؟
  • پختونخوا : پولیو ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
  • جنین مین صیہونی جارحیت کو ایک ماہ مکمل، 27 شہید، ہزاروں جبری بے گھر
  • پختونخوا میں پولیو ڈیوٹی پر مامور ایک اور پولیس اہلکار فائرنگ سے جاں بحق
  • وزیر داخلہ کی شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف کے گھر آمد‘ اہلخانہ سے تعزیت
  • وزیر داخلہ کی شہید لیفٹیننٹ حسان اشرف کی رہائشگاہ آمد، اہل خانہ کو دلاسہ دیا
  • کرم میں امدادی قافلے کو حملہ آوروں سے بچانے کی کوشش کے دوران 5 سکیورٹی اہلکار شہید
  • یوکرین جنگ: اب تک کتنے یوکرینی اور کتنے روسی فوجی ہلاک ہوئے؟
  • دنیا میں روزانہ کتنے افراد ٹریفک حادثات میں جان گنوا بیٹھتے ہیں؟