گریمی ایوارڈز؛ ریپر نے شہرت اور پیسے کیلیے اپنی اہلیہ کو برہنہ ہونے کو کہا تھا؛ رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
گریمی ایوارڈز 2025 میں معروف ریپر کانیے ویسٹ کی اہلیہ بیانکا سینسوری کے اپنے کپڑے اتارنے کے واقعے کے حوالے سے ایک انکشاف سامنے آیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکارہ رائلی مے لیوس نے بتایا کہ مجھے محسوس ہوا کہ بیانکا سینسوری شاید اس اسٹنٹ کے لیے پوری طرح تیار نہیں تھیں۔
اداکارہ نے مزید بتایا کہ مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اس معاملے کو اسکینڈلائزڈ بنانے پر مکمل طور پر راضی نہیں تھیں۔
یہ خبر پڑھیں : کانیے ویسٹ اور بیانکا کو گریمی ایوارڈز میں نازیبا حرکت کی وجہ سے لاکھوں ڈالرز کے نقصان کا خدشہ
رائلی مے لیوس نے میڈیا کو یہ بھی بتایا کہ دراصل بیانکا سینسوری کے فوٹو شوٹ کے وقت برہنہ ہونے سے قبل جوڑے کے درمیان بحث بھی ہوئی تھی۔
اداکارہ نے کہا کہ ریپر کانیے ویسٹ جانتے تھے کہ یہ حرکت ان کے لیے مزید تشہیر کا سبب بنے گی اور پوری منصوبہ بندی سے بیانکا کو تیار کیا۔
ایک ماہر ’لِپ ریڈر‘ نے دعویٰ کیا کہ کانیے ویسٹ نے ہی ریڈ کارپٹ کھڑے ہونے کے وقت اپنی بیوی کو کیمروں کے سامنے بے لباس ہونے کی ترغیب دی۔
دریں اثنا، ایک باڈی لینگویج ماہر نے بھی کہا تھا کہ بیانکا سینسوری ریڈ کارپٹ پر "خوف" کا شکار نظر آ رہی تھیں، اور ان کا یوں بے لباس ہونا انتہائی توجہ حاصل کرنے کا پیغام تھا۔
ایک ہالی وڈ پی آر ماہر نے اس اسٹنٹ کی وجہ پیسا بتائی اور کہا کہ ریپر کانیے ویسٹ نے اپنی اہلیہ سے یہ سب "پیسہ کمانے کے لیے" کرایا۔
یاد رہے کہ بیانکا سینسوری نے بتایا تھا کہ ان کے شوہر اس سے واقف تھے جو میں کرنے جا رہی تھی۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیانکا سینسوری کانیے ویسٹ
پڑھیں:
ایف آئی اے کے 51افسران کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف
اسلام آباد : انسانی اسمگلنگ میں ایف آئی اے کے افسران کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 3 برس میں 51 افسران انسانی اسمگلروں کے ساتھ روابط رکھنے پر برطرف کیے جا چکے ہیں، وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق سال 2022 میں 6 افسران کو نوکری سے نکالا گیا، جبکہ 2023 میں مزید 4 افسران کو برطرف کیا گیا،رواں سال 2024 میں سب سے زیادہ 41 افسران کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہونے پر نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ان افسران پر غیر قانونی طور پر لوگوں کو بیرون ملک بھیجنے اور انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے ساتھ تعاون کے الزامات تھے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی اور ایسے عناصر کے خلاف مزید تحقیقات کی جائیں گی۔