پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے ۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نوشین ملک کو ڈی جی لٹریسی اینڈ نان فارمل بیسک ایجوکیشن تعینات کر دیا گیاہے ۔ اسپیشل سیکریٹری سی اینڈ ڈبلیوزینب خان کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔
ان کے علاوہ ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ داخلہ عثمان خالد خان اسپیشل سیکریٹری ، ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوشن ارشد بھٹی ایڈیشنل سیکریٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ اور تقرری کے منتظر محمد حنیف کو ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ تعینات کر دیا گیا ۔محکمہ ایس اینڈجی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
الیکشن کمیشن کا پنجاب حکومت کو بلدیاتی الیکشن کرانے میں بار بار تاخیر پر نوٹس جاری
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی الیکشن کرانے میں بار بار تاخیر پر نوٹس جاری کردیا۔
الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری بلدیات کو نوٹس جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے کئی اقدامات کیے۔
نوٹس کے متن کے مطابق الیکشن کمیشن نے باربار پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے اجلاس کیے اور یاد دہانی کرائی لیکن تاحال معلوم نہیں ہے پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے کے لیے کیا اقدامات کیے؟
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی قانون چار بار تبدیل ہوا الیکشن کمیشن نے تین مرتبہ حلقہ بندیاں کرائی، پنجاب حکومت کی درخواست پرپنجاب لوکل گورنمنٹ قانون کومکمل کرنےکے لیے چار ہفتے کا وقت دیا گیا، الیکشن کمیشن کو یونین کونسل کی حلقہ بندیاں بھی روکنا پڑی۔
نوٹس کے مطابق پنجاب حکومت کوکہا تھا ایک ماہ میں قانون سازی مکمل کرے مزید توسیع نہیں دی جائے گی، پنجاب حکومت نے پنجاب بلدیاتی حکومت قانون الیکشن کمیشن سے 26 دسمبر کو شیئرکیا، الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو 23 جنوری کو اپنا فیڈ بیک بھجوا دیا لیکن ابھی تک پنجاب حکومت نے بلدیاتی حکومت قانون سازی کے لیےکوئی اقدامات نہیں کیے اور نہ ہی پنجاب حکومت نے الیکشن کرانے کے لیے کوئی اقدامات کیے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا معاملہ سماعت کے لیے مقرر کردیا اور 26 فروری صبح 10 بجے پنجاب میں بلدیاتی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوگی۔