پاکستان آٹو شو (PAPS) 2024 میں لانچ کی جانے والی MG HS PHEV کو شاندار پذیرائی ملنے کے بعد MG موٹر پاکستان نے خصوصی قیمت کی پیشکش کا اعلان کر دیا ہے۔کمپنی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا”آپ کی زبردست محبت اور ناقابل یقین ردعمل کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ اسی لیے ہم آپ کے لیے ایک خصوصی ایڈوانٹیج پرائس لے کر آئے ہیں، کیونکہ MG ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کو انعام دیتا ہے۔”

نئی قیمت کا اطلاق

MG موٹر پاکستان کے مطابق، یکم مارچ 2025 سے نئی ایڈوانٹیج پرائس لاگو ہوگی۔ پہلے گاڑی کی قیمت 9,899,000 روپے مقرر کی گئی تھی، تاہم اب اسے 200,000 روپے کم کر کے 9,699,000 روپے کر دیا گیا ہے۔
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ جب MG نے اس گاڑی کی باضابطہ قیمت کا اعلان کیا تھا، تب بھی 400,000 روپے کی رعایت دی گئی تھی ۔

MG HS PHEV کی خصوصیات اور فیچرز

یہ نئی جنریشن MG HS PHEV مقامی سطح پر اسمبل کی جا رہی ہے، جو اس کی قیمت کو مسابقتی بنائے گی۔ یہ دوسری جنریشن کی HS ہے، جو پاکستان میں پہلے فروخت ہونے والی پہلی جنریشن سے جدید اور بہتر ماڈل ہے۔
اس کے اہم حریف H6 HEV اور سانتافے ہائبرڈ کے مقابلے میں، MG HS PHEV جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ 58 کلومیٹر فی لیٹر کی حیران کن فیول اکانومی فراہم کرتی ہے۔ تاہم، پاکستانی سڑکوں پر یہ اوسط 28-35 کلومیٹر فی لیٹر کے قریب ہو سکتی ہے، جو کہ اب بھی متاثر کن ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: 000 روپے

پڑھیں:

ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اضافہ کیوں؟

ملک بھر میں میں چینی کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے، ایک ماہ قبل چینی کی پرچون میں فی کلو قیمت 140 روپے تھی جبکہ منڈیوں میں چینی کے 50 کلو والے تھیلے کی قیمت 6 ہزار 200 روپے تھی، اب پرچون میں فی کلو قیمت 175 سے 180 روپے ہو گئی ہے جبکہ 50 کلو والے تھیلے کی قیمت 1800 روپے بڑھ کر 8 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔

حکومت نے شوگر ملز کے اصرار پر اضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت دی اور دوسری جانب رمضان کا مہینہ بھی نزدیک ہے، اس وجہ سے چینی کی قیمت میں اچانک بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چینی کی قیمت میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف

حکومت نے ملک بھر میں چینی کی اضافی مقدار موجود ہونے اور قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کی یقین دہانی پر گزشتہ سال جون سے اکتوبر 2024 کے دوران 7 لاکھ 50 ہزار ٹن اور اکتوبر کے بعد 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی برآمد کرنےکی اجازت دی تھی۔

رواں مالی سال کے 7 ماہ کے دوران سب سے زیادہ چینی افغانستان کو 26 کروڑ 27 لاکھ ڈالر مالیت کی برآمد کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: چینی کی قیمتوں کا تعین صوبے کریں گے، لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا

حکومت نے ماہ رمضان میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے چینی کو سستے بازاروں میں 130 روپے فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے، شوگر ملز نے سستے بازاروں میں تو چینی 130 روپے فروخت کرنے کا اعلان کیا ہے تاہم اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمت بے قابو ہو گئی ہے، ایک ہی ماہ میں فی کلو 40 روپے کا اضافہ ابھی صرف ایک جھلک ہے۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن پنجاب نے اعلامیہ جاری کیا ہے کہ چینی کی قیمتیں طلب اور رسد کی بنیاد پر مارکیٹ کی قوتیں طے کرتی ہیں، اس وقت رمضان کی آمد سے قبل سٹے باز زیادہ منافع کے لیے چینی کی قیمتوں سے متعلق افواہیں مارکیٹ میں پھیلارہے ہیں جس سے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں:چینی کی قیمت میں اضافہ ناقص گورننس کا عکاس ہے، اسحاق ڈار

’چینی کی لاگت میں مسلسل اضافے کے باوجود اس وقت بھی دنیا کی سب سے سستی چینی ہم لوگ ہی بنا رہے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

برآمد پرچون پنجاب چینی رمضان ریلیف سٹے باز سستے بازار شوگر ملز ایسوسی ایشن فی کلو

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
  • چینی کی قیمت میں مسلسل اضافہ
  • ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اضافہ کیوں؟
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا بڑا اضافہ
  • ایم جی موٹرز نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان کر دیا
  • راولپنڈی میں برطانیہ سے آئی فیملی کوڈاکوؤںنے لوٹ لیا
  • راولپنڈی میں برطانیہ سے آئی فیملی کوڈاکوؤں نے لوٹ لیا
  • گھی کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • ملک بھر میں آج سونے کی قیمت کیا ہے؟