Daily Ausaf:
2025-04-15@09:23:20 GMT

پنجاب حکومت کی 125 سال پرانے پریزن رولز میں ترامیم

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

محکمہ داخلہ پنجاب نے 125 سالہ پرانے پریزن رولز میں ترامیم کر دیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 138 جیل رولز تبدیل کر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیے گئے ہیں، جیل رولز میں ترامیم انسانی حقوق کے تحفظ اور عالمی قوانین کی پاسداری کیلئے کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رولز میں جدت اور تبدیلی سے قیدیوں، انکے اہل خانہ اور انتظامیہ کو سہولت ہوگی ، جیل رولز میں ترامیم کی منظوری کیلئے سمری بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ترامیم میں خواتین قیدیوں اور بچوں کے حقوق پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ذہنی امراض کے شکار قیدیوں کیلئے علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی ہے، قیدیوں کیلئے سزا و جزا کے نظام کو سسٹم اور ڈسپلن کا پابند بنایا گیا ہے ، قیدیوں کو سزا کے خلاف اپیل کا حق دینے کیلئے نظام وضع کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق نئے رولز میں عالمی قوانین کے مطابق غیر ملکی قیدیوں کو قونصلر کی مدد فراہم کی گئی ہے ، رولز میں تبدیلی کے بعد اب غیر ملکی قیدی اپنی زبان میں کیس کی کارروائی سن سکیں گے ، ترامیم میں قیدیوں کو صاف پانی، متوازن خوراک اور صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہر جیل میں میڈیکل آفیسر، سائیکالوجسٹ اور ویلفیئر افسر کی تعیناتی لازم کی گئی ہے ، جیلوں کو محفوظ بنانے کیلئے تمام عملے کی تربیت لازم قرار دی گئی ہے ، نئے رولز کے تحت ہر قیدی کو بروقت اور مکمل رازداری سے وکیل کی سہولت میسر آ سکے گی ۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: رولز میں ترامیم کی گئی گیا ہے گئی ہے

پڑھیں:

کراچی: ماڑی پور میں پرانے کپڑوں کے گودام میں آتشزدگی

فائل فوٹو

کراچی کے علاقے ماڑی پور میں پرانے کپڑوں کے گودام میں آگ لگ گئی، آگ کو تقریباً ڈھائی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بجھا دیا گیا۔

آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیوں نے حصہ لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی۔

متعلقہ مضامین

  • محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے افغان قیدیوں سے متعلق تفصیلات طلب کر لیں
  • صیہونی قیدیوں کی ایک مرحلے میں رہائی کیلئے حماس کی شرائط
  • بھارت میں وقف قوانین کے خلاف ملک گیر تحریک
  • محکمہ داخلہ نے صوبہ بھر میں عوامی رابطہ کمیٹیوں کے قیام کی ہدایت کر دی
  • پنجاب :عوامی رابطہ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت
  • سورج کے تیور بدلنے لگے، ملک کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو کا خدشہ
  • پنجاب میں امن و امان کے قیام کیلئے عوامی رابطہ کمیٹیاں بنانے کا حکم
  • کراچی: ماڑی پور میں پرانے کپڑوں کے گودام میں آتشزدگی
  • حکومت تعلیمی معیاربہتر بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے،خواجہ سلمان رفیق
  •  پرائیویٹ کمپنیوں کے ملازمین اب ٹیکس میں ہیر پھیر نہیں کرسکیں گے، بل منظور