چیمپئنز ٹرافی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ کرے گی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ کا شیردل اسکوارڈن 5سال بعد کراچی کی فضاوں میں پیشہ ورانہ تربیت کا شاندارمظاہرہ پیش کرےگا۔ قراقرم 8ساختہ طیاروں پرمشتمل ایروبیٹکس اسکوارڈن شیردل پیچیدہ ترین منوورز(پیشہ ورانہ تربیت کے شاندارمظاہروں)کےدوران طیارےانتہائی خطرناک حد تک ایک دوسرے کےقریب سے گزریں گے۔
شیردل اسکوارڈن افقی،عمودی،انتہائی نچلی سطح،تیزرفتاری سے بیک وقت کئی طیاروں کی متوازی سمت اڑان،الٹی پروازسمیت کئی تربیتی مظاہرے پیش کریں گے۔
یہ سال 2020 کی بات ہے جب بھارت کوناکوں چنے چبوانے کےبعد فضائیہ کی جانب سےآپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کی پہلی سالگرہ پرسرپرائزڈے کے حوالےسےسی ویوکراچی پرائیرشوکا انعقادکیاگیا۔ جس میں جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16 طیاروں کی گھن گرج کےدوران ایےروبیٹیکس ٹیم شیردل اسکوارڈن کی جانب سےخصوصی مظاہرے سے شائقین دنگ رہ گئے۔
یہ مناظریقینا شہریوں کے لیے منفرد تھے،کیونکہ ہزاروں فٹ کی بلندی پرمحوپروازرنگ بکھیرتےرنگوں کےامتزاج کے دوران انوکھی نوعیت کا پیشہ ورانہ مظاہرہ قابل دید تھا۔
5سال کےبعد ایک مرتبہ پھرپاک فضائیہ کا شیردل اسکوارڈن چیمپئنزٹرافی کی کراچی میں افتتاحی تقریب کے دوران پاک فضائیہ جنگی بیڑے میں شامل قراقرم 8 ایروبیٹکس ٹیم شیردل اسکوارڈن5سال کےبعدپھرکراچی کی فضاوں میں پیشہ ورانہ تربیت کا شاندارمظاہرہ کرےگا۔
پاک فضائیہ کے ایروبیٹکس اسکوارڈن شیردل پرمشتمل ہوائی جہازمنوورز کےدوران فضاوں میں پاکستان پرچم کے رنگ بکھیریں گےجبکہ ایروبیٹکس کا شاندارمظاہرہ کیاجائےگا۔اس دوران طیارےانتہائی خطرناک حد تک ایک دوسرے کے قریب سے گزریں گے۔
شیردل اسکوارڈن بیرل رول،لوپ اوربم برسٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے،آسمان کی بلندی پرقوس قزح کےرنگ بکھرے گا۔
نیشنل اسٹیڈیم میں چیمپئنزٹرافی کی افتتاحی تقریب میں شیردل اسکوارڈن کےعلاوہ پاک فضائیہ کے جنگی بیڑے میں شامل پاکستانی ساختہ جے ایف 17 تھنڈرکے اور ایف 16 جنگی طیارے بھی پیشہ ورانہ تربیت کا مظاہرہ پیش کریں گے۔
قراقرم 8بیسک کم ایڈوانس پاکستانی ساختہ جیٹ ٹرینٹرایئرکرافٹس ہیں،جوپی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں نئے شامل ہونے والے پائلٹس کو بنیادی اورآپریشنل جیٹ ٹریننگ دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
تاہم اس کے چارہارڈ پوائنٹس اورایک بیلی گن پوڈ ہتھیاروں کوذخیرہ کرکے لیے جانے کی صلاحیت کا بھی حامل ہے۔ قراقرم 8کونئے جنگی پائلٹس کے فلائنگ کنورژن کے لیے بھی استعمال کیاجاتاہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پیشہ ورانہ تربیت کا شیردل اسکوارڈن افتتاحی تقریب پاک فضائیہ کے لیے
پڑھیں:
بھارت کا اسٹار وارز جیسے جدید لیزر ہتھیار کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)بھارت نے لیزر پر مبنی جدید ہتھیار ڈائریکٹڈ انرجی ویپن کے کامیاب تجربے کا دعوی کیا ہے، جو فکسڈ وِنگ اور جھنڈ میں اڑنے والے ڈرونز کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میڈیارپورٹس میں کہاگیاکہ بھارت کے مطابق، وہ امریکہ، چین اور روس کے بعد یہ ٹیکنالوجی حاصل کرنے والا دنیا کا چوتھا ملک بن گیا ہے۔مذکورہ تجربہ آندھرا پردیش کے ضلع کرنول میں واقع نیشنل اوپن ایئر رینج میں کیا گیا، جہاں Mk-II(A) لیزر-ڈی ڈبلیو نظام کا پہلا کامیاب تجربہ کیا گیا۔بھارتی ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے مطابق، یہ ہائی پاور لیزر ہتھیار ڈرونز اور دیگر چھوٹے اہداف کو گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ڈی آر ڈی او کے چیئرمین سمیر وی کامت نے بھارتی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ میری معلومات کے مطابق اب تک صرف امریکہ، روس اور چین اس صلاحیت کا مظاہرہ کر چکے ہیں، اسرائیل بھی ایسی ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے، اور ہم چوتھے یا پانچویں ملک ہیں جنہوں نے اس کا مظاہرہ کیا ہے۔(جاری ہے)
سمیر وی کامت کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی سائنس فکشن فلم اسٹار وارز میں دکھائی گئی صلاحیتوں سے مشابہت رکھتی ہے۔ ان کے مطابق، بھارتی فوج مزید ایسی ہائی انرجی ٹیکنالوجیز پر کام کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہائی انرجی مائیکروویوز، الیکٹرو میگنیٹک پلس سمیت دیگر جدید نظاموں پر بھی کام کر رہے ہیں تاکہ ہمیں اسٹار وارز جیسی صلاحیت حاصل ہو۔ آج جو مظاہرہ ہوا، وہ ان صلاحیتوں میں سے صرف ایک جزو تھا۔