اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 17 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے غزہ میں مزید یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ بندی پر عملدرآمد جاری رہنے کا خیرمقدم کیا ہے۔

15 جنوری کو حماس کی جانب سے تین یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اقوام متحدہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارہ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد میں تعاون کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے جس میں غزہ کے فلسطینیوں کو ضروری انسانی امداد کی فراہمی بھی شامل ہے۔

سیکرٹری جنرل نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ ہر طرح کے حالات میں بین الاقوامی انسانی قانون اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی قانون کو برقرار رکھیں۔

غزہ سے تین یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں اسرائیل کی جیلوں سے 369 فلسطینی قیدیوں کی رہائی بھی عمل میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

قیدیوں کا یہ تبادلہ فریقین کے مابین جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کا حصہ ہے جس پر عملدرآمد 19 فروری سے شروع ہوا تھا۔

معاہدے کے تحت پہلے مرحلے میں اسرائیل کی فوج غزہ کے آباد علاقوں سے واپس چلی گئی تھی اور فلسطینیوں کو اپنے گھروں میں واپسی کی اجازت دی گئی جبکہ مقبوضہ علاقے میں میں بڑے پیمانے پر انسانی امداد کی فراہمی کا آغاز ہوا۔

اس معاہدے کا پہلا مرحلہ یکم مارچ کو مکمل ہو گا اور تناؤ کے باوجود اب تک اس کے تمام مراحل پر بڑی حد تک مںصوبے کے مطابق عمل ہوا ہے۔ ابتدائی مرحلے کے اختتام پر دوسرے مرحلے کے لیے بات چیت شروع ہونا ہے جس میں فریقین کے درمیان مستقل جنگ بندی بھی شامل ہو گی۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے یرغمالیوں کی رہائی

پڑھیں:

قطر کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان غیر مستقیم مذاکرات کا خیرمقدم

قطری وزارت خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان آج ہفتہ کی شام عمان میں ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قطر کی وزارت خارجہ نے آج ہفتہ کی شام، عمان میں اسلامی جمہوریہ ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے غیر مستقیم مذاکرات کا خیرمقدم کیا ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، دوحہ نے اس بات کی نشاندہی کی کہ مذاکرات کا ماحول مثبت تھا اور کہا کہ وہ ایران اور امریکہ کے درمیان تمام مسائل کے حل کے لیے سفارتکاری اور بات چیت کی حمایت کرتا ہے۔ قطر کی وزارت خارجہ نے کہا کہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر امن و سلامتی قائم ہونی چاہیے اور امن و استحکام کو مزید مضبوط کیا جانا چاہیے۔

اسی حوالے سے سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بھی عمان کی میزبانی میں ہونے والے ایران اور امریکہ کے مذاکرات کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ہم ان کوششوں اور گفت‌وگو کے تسلسل کی حمایت کرتے ہیں تاکہ علاقائی اور عالمی تنازعات کا خاتمہ ہو۔ سعودی وزارت خارجہ نے امید ظاہر کی کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے نتائج خطے میں سلامتی، استحکام اور امن کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ اقدامات کی حمایت کریں گے۔ ایران اور امریکہ کے درمیان غیر مستقیم گفت‌وگو آج عمان کے دارالحکومت مسقط میں، تحریموں کے خاتمے اور ایٹمی مسائل کے حوالے سے، عمان کے وزیر خارجہ بدر البوسعیدی کی ثالثی سے منعقد ہوئی۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج شام (ہفتہ، 12 اپریل 2025) غیر مستقیم مذاکرات کے اختتام پر بتایا کہ امریکی وفد کی قیادت اسٹیو وِیتکاف کر رہے تھے اور دونوں فریقین کے درمیان تقریباً دو گھنٹے اور تیس منٹ تک غیر مستقیم بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عمان کے وزیر خارجہ کی مسلسل کوششوں سے دونوں وفود کے درمیان رابطہ قائم رہا۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل حماس جنگ بندی کیلئے ہونیوالے مذاکرات بغیر کسی پیشرفت کے ختم
  • صیہونی قیدیوں کی ایک مرحلے میں رہائی کیلئے حماس کی شرائط
  • مصری تجویز مسترد: حماس کا جنگ بندی معاہدے کے لیے غیر مسلح ہونے سے انکار
  • ترکیہ: کردستان ورکرز پارٹی کے یکطرفہ اعلان جنگ بندی کا خیرمقدم
  • جنگ کے خاتمے کی ضمانت ملے تو یرغمالیوں کو رہا کر دیں گے، حماس
  • ریاض اور امریکہ کے درمیان نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے معاہدے پر بات چیت جاری
  • حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز،21اپریل تک جاری رہیگا
  • عالمی برادری نظربند کشمیریوں کی رہائی کیلئے اقدامات کرے
  • طالبان کے اخلاقی قوانین یا انسانی حقوق کی پامالی؟ اقوام متحدہ کی رپورٹ جاری
  • قطر کی جانب سے ایران اور امریکہ کے درمیان غیر مستقیم مذاکرات کا خیرمقدم