بلوچستان سے سینیٹ کی خالی نشست پر 8 مارچ کو پولنگ ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
بی این پی کے سینیٹر قاسم رونجھو کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونیوالی سینیٹ کی نشست کیلئے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ جسکے مطابق 8 مارچ کو بلوچستان اسمبلی کی بلڈنگ میں پولنگ ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان سے سینیٹ کی ایک خالی نشست پر ضمنی انتخاب 8 مارچ کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان سے بی این پی کے سینیٹر قاسم رونجھو کے استعفیٰ کے بعد خالی ہونے والی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ جس کے مطابق امیدوار 19 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔ 20 فروری کو امیدواروں کے ناموں کی فہرست آجاری ہوگی۔ 22 فروری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق 25 فروری تک کاغذات نامزدگی پر فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کی جاسکیں گی، جبکہ 27 فروری تک ان درخواستوں پر فیصلہ سنایا جائے گا۔ انتخابی شیڈول کے مطابق 28 فروری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔ امیدوار 1 مارچ تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔ جس کے بعد 8 مارچ کو بلوچستان اسمبلی کی بلڈنگ میں سینیٹ کا ضمنی انتخاب ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق سینیٹ کے ضمنی انتخاب کے لئے صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آفریدی ریٹرننگ آفیسر، جبکہ سید وسیم احمد جعفری، عبداللہ اور نعیم احمد پولنگ افسران کے فرائض سرانجام دیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: تک کاغذات نامزدگی کے مطابق فروری تک مارچ کو
پڑھیں:
سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں 9ماہ کے دوران 33.2فیصد اضافہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2025ء) سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے 9ماہ میں سالانہ بنیادوں پر33.2فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے۔(جاری ہے)
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مارچ 2025تک کی مدت میں دوران کارکنوں کی ترسیلات زر سے رقوم کی آمد 33.2 فیصد اضافے کے ساتھ 28.0 ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گئی، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 21.0 ارب ڈالر ریکارڈکیاگیاگیاتھا۔
مارچ 2025ء میں کارکنوں کی ترسیلات زر پہلی مرتبہ 4 ارب ڈالر سے زائد رہیں اور اس مد میں 4.1 ارب امریکی ڈالر کی آمد ہوئی۔ نمو کے لحاظ سے مارچ میں ترسیلات زر میں سالانہ اورماہانہ بنیادوں پر بالترتیب 37.3 فیصد اور 29.8 فیصد اضافہ ہوا۔ مارچ 2025ء کے دوران ترسیلات زر کا بڑا حصہ سعودی عرب (987.3 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (842.1 ملین ڈالر)، برطانیہ (683.9 ملین ڈالر) اور امریکہ (419.5 ملین ڈالر) سے موصول ہوا۔