صرف 2 گھنٹے کی نیند لینے والے سلمان خان جیل میں کتنی دیر سوتے تھے؟ اداکار نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے ایک انٹرویو میں اپنی روزمرہ زندگی سے متعلق اہم انکشافات کیے ہیں جو اس سے قبل آشکار نہیں ہوئے تھے۔
ان انکشافات کے لیے سلماں خان نے اپنے بھتیجے ارہان خان کی پوڈ کاسٹ ’ڈمب بریانی‘ کا انتخاب کیا۔
چچا بھتیجے کی کمیسٹری بھی دیکھنے لائق تھی جس کے باعث مداحوں کو اس پوڈ کاسٹ سے اپنے پسندیدہ اداکار کے بارے میں کچھ نیا جاننے کو ملا۔
نیند کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں بجرنگی بھائی جان نے بتایا کہ میں روزانہ صرف 2 گھنٹے ہی سو پاتا ہوں۔
دبنگ اسٹار نے مزید بتایا کہ پورے مہینے میں صرف ایک بار ہی ایسا دن آتا ہے جب میں 7 سے 8 گھنٹے کی نیند لے پاتا ہوں۔
تاہم اداکار نے یہ بھی بتایا کہ کبھی کبھار شوٹنگ کے دوران وقفہ ملنے پر سب سے آنکھ بچا کر کچھ دیر کے لیے سو جاتا ہوں۔
اس موقع پر سلمان خان نے ہنستے ہوئے انکشاف کیا کہ البتہ جب میں قید میں تھا تو جیل میں 8 گھنٹے سوتا تھا۔
میں نے پیار کیا کی بلاک بسٹر فلم سے کیریئر شروع کرنے والے سلمان خان نے بتایا کہ جیل میں ان کے پاس کرنے کو کچھ نہیں تھا اس لیے میں نے سونا پسند کیا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بتایا کہ
پڑھیں:
کراچی: ایک گھنٹے کے دوران ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق
کراچی:شہرقائد میں ایک ہی گھنٹے کے دوران دو مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ دونوں حادثات سائٹ بی تھانے کی حدود میں پیش آئے۔
پہلا حادثہ شیر شاہ گلبائی کے قریب شیل پمپ کے پاس پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرک (نمبر ٹی بی اے) نے سڑک عبور کرتی ہوئی 58 سالہ راہ گیر خاتون غلام سکینہ زوجہ غلام کو کچل دیا۔ خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں متوفیہ کی شناخت کرلی گئی۔ غلام سکینہ کا تعلق جمن شاہ لیاری سے تھا اور وہ اسپتال سے گھر واپس جا رہی تھی۔
حادثے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کو تحویل میں لے لیا، تاہم ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
دوسرا حادثہ غنی چورنگی کے قریب جی سی ٹی کالج کے سامنے پیش آیا، جہاں کاپر لدی ہوئی مزدا ٹرک پہلے سے کھڑے ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ تصادم کے نتیجے میں 25 سالہ کلینر مرتضیٰ ولد بھوالا موقع پر جاں بحق جبکہ 23 سالہ ریاض ولد مقصود زخمی ہو گیا۔ دونوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او انسپکٹر سجاد خان کے مطابق پولیس نے مزدا ٹرک اور ٹرالر کو تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 271 سے زائد شہری جاں بحق اور ساڑھے تین ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 87 سے زائد اموات ہیوی گاڑیوں کی ٹکروں کے باعث ہوئیں۔