لاہور؛ تبلیغی اجتماع کا شیڈول جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کےعلاقے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا شیڈول جاری کر دیا گیاعالمی سالانہ تبلیغی اجتماع 23اور 24فروری کو رائیونڈ میں ہو گا،اجتماع میں شہر کی تبلیغی جماعتیں اور شہری شریک ہوں گے، تبلیغی اجتماع حج کے بعد مسلمانوں کا سب سے بڑا اجتماع کہلاتا ہے ۔
اجتماع میں معروف علماء کرام کے بیانات ہوں گے اور 24 فروری کو خصوصی دعا بھی ہو گی.
مزیدپڑھیں:جنوبی افریقا کے معروف کرکٹر اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق ہوگئی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: تبلیغی اجتماع
پڑھیں:
احتیاط برتیں ،معروف دوا ساز کمپنیوں کی جعلی ادویات مارکیٹ میں آگئیں
کراچی والے ہوشیار، معروف دواساز کمپنیوں کی جعلی ادویات مارکیٹ میں آگئیں۔ ڈرگ انسپکٹر نے کارروائی کرتے ہوئے پین کلر ٹیبلیٹ، پین کلر آئنمنٹ اور مرگی کے مرض کی ادویات تحویل میں لے لیں۔
کراچی میں معروف دوا ساز کمپنیوں کی جعلی ادویات مارکیٹ میں آگئیں، ڈرگ انسپکٹر نے پین کلر ٹیبلیٹ، آئنمنٹ اور مرگی کے مرض کی ادویات تحویل میں لے لیں، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے ادویات کو جعلی قرار دے دیا۔رپورٹ کے مطابق فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے پکڑی گئی دواؤں سے لاتعلقی ظاہر کردی۔ سربراہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری عدنان رضوی کا کہنا ہے کہ برآمد ادویات میں مذکورہ مالیکیول شامل نہیں، معروف کمپنی نے ادویات کے بیج سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ رجسٹرڈ فارمیسیز سے دوائیں خریدیں، کیش میمو کا تقاضہ ضرور کریں، تاکہ دوا کے مضر اثرات کی صورت میں قانونی کارروائی ہوسکے۔رپورٹ کے مطابق پکڑی گئی ادویات کے بیج دوا ساز کمپنیوں نے تیار نہیں کئے، شہری نیوبرول فورٹ بیج نمبر ڈی بی 0982، آئیوڈیکس بیج نمبر ایچ آئی اے اے سی اور فینوبار بیج نمبر کیو اے 008 نہ خریدیں۔