آپ کے لیے پالتو جانوروں کے جذبات، تکالیف سمجھنا اب ممکن، مگر کیسے؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
انسانوں اور جانوروں کا ساتھ بہت پرانا ہے اور ان کے مابین مثالی محبت کا مشاہدہ بھی کوئی انہونی بات نہیں۔ گو انسان ایک حد تک اپنے پالتو جانوروں کی تکلیف اور جذبات کا اندازہ کر بھی لیتا ہے لیکن اب مصنوعی ذہانت اس عمل کو مزید آسان اور درست ترین بنادے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پرندوں اور جانوروں کو مارنے کا سلسلہ نہ رکا تو انسان کی زندگی کتنی رہ جائے گی؟
مصنوعی ذہانت (اے آئی) جلد ہی جانوروں کے جذبات کو سمجھنے خصوصاً ان کے درد و تکلیف کا پتا لگانے میں اہم کردار ادا کر سکے گی۔
مختلف اداروں کے محققین جانوروں کے تاثرات کا تجزیہ کرنے کے لیے تیزی سے ایک اے آئی نظام تیار کر رہے ہیں جس کی مدد سے کاشتکاری، ویٹرنری کیئر اور پالتو جانوروں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے انقلاب برپا ہوسکے گا۔
مویشیوں میں سر درد کی نشاندہییونیورسٹی آف دی ویسٹ آف انگلینڈ برسٹل اور اسکاٹ لینڈ کے دیہی کالج میں سائنس دان ایک ایڈوانس سسٹم تیار کر رہے ہیں جو مویشی کے چہرے کے تاثرات کو اسکین کرسکے گا جس سے درد، بیماری یا جذباتی تکلیف کی علامات کا پتا لگایا جاسکے گا۔
اس کے ذریعے مویشی مالکان ممکنہ صحت کے مسائل کا فوری حل تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔
کتوں اور گھوڑوں کے لیے چہرے کی پہچاندریں اثنا حیفہ یونیورسٹی کی ایک ریسرچ ٹیم کتے کے چہرے کے تاثرات کا تجزیہ کرنے کے لیے خاص طور پر تکلیف کا پتا لگانے کے لیے اے آئی کا اطلاق کر رہی ہے۔
مزید پڑھیے: کتے انسانوں کے دوست کتنے ہزار سال پہلے بنے؟
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس ٹیم نے پہلے چہرے کی شناخت کا سافٹ ویئر تیار کیا تھا جس سے لوگوں کو گمشدہ کتوں کا پتا لگانے میں مدد ملتی تھی۔ ان کے مطالعے سے پتا چلتا ہے کہ کتے اپنے چہرے کی 38 فیصد حرکتیں انسانوں کے ساتھ بانٹتے ہیں جو اے آئی کو ان کے جذبات کو سمجھنے کے لیے ایک قابل قدر ٹول بناتا ہے۔
مزید پڑھیں: بندروں کی ایک اور خفیہ صلاحیت: وہ بھی انسانوں کی طرح بول سکتے ہیں
دریں اثنا ساؤ پالو یونیورسٹی کے محققین گھوڑوں میں درد کا پتا لگانے کے لیے اے آئی کا استعمال کر رہے ہیں۔ یہ نظام گھوڑوں کی آنکھوں، کان اور منہ پر فوکس کرکے درد کی علامات کی نشاندہی کرتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر اس طریقہ کار نے 88 فیصد درست نتائج دیے ہیں۔
جانوروں کی بہبود میں اے آئی کا مستقبلیہ کامیابیاں بتاتی ہیں کہ مصنوعی ذہانت جانوروں کے رویے کی تحقیق کو بڑھا سکتا ہے۔ اگرچہ موجودہ ماڈلز اب بھی انسانی مشاہدات پر انحصار کرتے ہیں لیکن مصنوعی ذہانت جلد ہی جانوروں کے جذبات کی آزادانہ طور پر اور بھی زیادہ درستگی کے ساتھ تشریح کرسکے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پالتو جانور جانور اور اے آئی جانور کی تکلیف جانوروں کے جذبات مصنوعی ذہانت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پالتو جانور جانور اور اے ا ئی جانور کی تکلیف جانوروں کے جذبات مصنوعی ذہانت جانوروں کے جذبات مصنوعی ذہانت اے ا ئی کے لیے
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی کی چمچاتی ٹرافی کیسے تیار کی گئی؟ آئی سی سی نے ویڈیو جاری کر دی
میدان سج گئے، ٹیمیں پہنچ گئیں،کرکٹ کی دنیا کا دوسرا بڑا ٹورنامنٹ سجنے میں صرف ایک دن باقی، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا باقائدہ آغاز بروز بدھ سے پاکستان میں ہو رہا ہے۔ میگا ایونٹ کی چمچاتی ٹرافی کیسے تیار کی گئی آئی سی سی نے ویڈیو جاری کر دی ہے۔چیمپئنز ٹرافی کا میلہ کل سے پاکستان کی میزبانی میں سج رہا ہے۔ جس میں کرکٹ کی دنیا کی بہترین 8 ٹیمیں ایک ٹرافی کے لیے 19 فروری سے 9 مارچ تک میدانوں میں اتریں گی۔میگا ایونٹ کی یہ ٹرافی کیسے تیار کی گئی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے اس حوالے سے ایک خصوصی ویڈیو جاری کر دی ہے جس میں ٹرافی کی تیاری کے مراحل دکھائے گئے ہیں۔اس دلکش ٹرافی کو انگلینڈ کے تھامس لائٹ نے ڈیزائن کیا ہے۔ویڈیو میں اظہار خیال کرتے ہوئے تھامس لائٹ نے کہا کہ آئی سی سی کے لیے ٹرافی تیار کرنا اعزاز ہے۔ اچھی ٹرافی تیار کرنے میں کافی دباؤ ہوتا ہے اور چیمپئنز ٹرافی کی خوبصورت ٹرافی کی تیاری میں بڑی محنت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کا آغاز کل سے ہو رہا ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے افتتاحی میچ میں میزبان اور دفاعی چیمپئن پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔میگا ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ بھارت اگر فائنل میں پہنچا تو یہ بڑا مقابلہ دبئی بصورت دیگر قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔