بھارتی صنعتکار گوتم ایڈانی کی اپنی اہلیہ کے ساتھ درگاہ اجمیر شریف حاضری
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
اجمیر شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)معروف بھارتی صنعتکار گوتم ایڈانی اپنی اہلیہ پریتی ایڈانی کے ہمراہ درگاہ اجمیر شریف پہنچے، جہاں انہوں نے مخملی چادر اور پھول چڑھائے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی۔درگاہ اجمیر شریف کے چیئرمین حاجی سید سلمان چشتی نے ایڈانی خاندان کا استقبال کیا اور ان کے جذبہ عقیدت کو سراہا۔
انہوں نے بتایا کہ گوتم ایڈانی نے پورے ملک کی خوشحالی، امن اور ترقی کے لیے دعا کی۔(جاری ہے)
درگاہ اجمیر شریف ہندوستان کے مقدس ترین صوفی مزارات میں شمار ہوتی ہے، جہاں ہر سال لاکھوں عقیدت مند حاضری دیتے ہیں۔ یہاں سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتیؒکا مزار موجود ہے جنہوں نے محبت، بھائی چارے اور امن کا پیغام دیا، یہ دربار ہر مذہب اور عقیدے کے لوگوں کے لیے کھلا ہے۔
گزشتہ ماہ وزیر اقلیتی امور کرن رجیجو نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے ایک چادر پیش کی تھی اور ساتھ ہی زائرین کی سہولت کے لیے جدید اقدامات کا اعلان کیا تھا۔نئے اقدامات میں’’غریب نواز‘‘ایپ کی لانچنگ، جس میں زائرین کو درگاہ سے متعلق تمام معلومات دی جائیں گی اور ساتھ ہی سرکاری ویب پورٹل کی شروعات، جس سے زائرین کو رہائش، تقریبات اور دیگر معلومات آن لائن فراہم کی جائیں گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے درگاہ اجمیر شریف کے لیے
پڑھیں:
بھارتی بورڈ کی پابندی بھی ویرات کوہلی کو نہ روک سکی
بارڈر گواسکر ٹرافی میں شکست کے بعد سے بھارتی بورڈ میں ٹیم نے نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے 10 نکاتی ضابطہ اخلاق متعارف کرایا ہے جس کے بعد کھلاڑی بیرونی ممالک میں ہونے والے ٹور کے دوران اپنا ذاتی اسٹاف بشمول باورچی نہیں رکھ سکیں گے۔
تاہم، اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے اپنی مرضی کے کھانوں کے لیے بورڈ کی جانب سے عائد پابندی کا بھی توڑ نکال لیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق جیسے ہی بھارتی ٹیم ٹریننگ وینیو پر پہنچی ویسے ہی ان کو ایک کھانے کا پیکٹ موصول ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ ویرات کوہلی نے مقامی ٹیم کے ایک منیجر سے بات کی اور انتہائی تفصیل کے ساتھ اپنی ضروریات سے آگاہ کیا جس کے بعد منیجر کھانے کے پیکٹ کے ساتھ واپس آیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پارسل میں کچھ ڈبے ویرات کوہلی کے سیشن کے بعد کے کھانے کے تھے۔ جہاں دیگر کھلاڑی سیشن کے بعد اپنے کٹ بیگز پیک کر رہے تھے وہیں ویرات کوہلی موصول ہوا کھانا کھا رہے تھے اور ساتھ ہی انہوں نے راستے کے لیے ایک ڈبہ بھی بچایا۔
بی سی سی آئی کے 10 نکاتی ضابطے کے مطابق بیرون ملک ٹور پر کھلاڑیوں کے ذاتی اسٹاف (جیسے کہ باورچی، سیکیورٹی گارڈ یا معاونین) پر پابندی عائد کی گئی تھی، ماسوائے کسی کو بی سی سی آئی نے منظوری دی ہو۔