Daily Mumtaz:
2025-02-20@10:11:44 GMT

 اوگرا نے موبائل ایپلیکیشن ’را ہ گزر‘ کا آغاز کر دیا

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

 اوگرا نے موبائل ایپلیکیشن ’را ہ گزر‘ کا آغاز کر دیا

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی( اوگرا)نے ایف بی آراوراوسی اے سی کے تعاون سے موبائل ایپلیکیشن ’را ہ گزر‘ کا آغاز کر دیا ۔
راہ گزر کی افتتاحی تقریب اوگرا ہیڈکوارٹر ، اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔
افتتاحی تقریب میں میں وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن)، ایف بی آر، کسٹمز، محکمہ ایکسپلوزو، او سی اے سی، اور آئل مارکیٹنگ ایسوسی ایشن آف پاکستان کے اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی۔
چیئرمین اوگرامسرورخان نے کہاکہ موبائل اپلیکیشن کے زریعے صارفین ملک بھر میں رجسٹرڈ پٹرول پمپس اور آؤٹ لیٹس کی نشاندہی کر سکیں گے۔
انہوں نے کہاکہ راہ گزر اپلیکیشن پاکستان کی آئل سپلائی چین کی ڈیجیٹلائزیشن میں ایک نمایاںاقدام ہے۔ یہ اقدام غیر قانونی پٹرول پمپس کی نشان دہی اور متعلقہ بد عنوانیوں کے چیلنجز سے نمٹنے میں ایک گیم چینجر ثابت ہوگا، جو پاکستان میں آئل سیکٹر کی ترقی اور استحکام میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چیف جسٹس سے اطالوی سفیر کی ملاقات، عدالتی تعاون پر گفتگو

اسلام آباد(صباح نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے پاکستان میں تعینات اٹلی کی سفیر نے ملاقات کی ہے۔عدالت عظمیٰ سے جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران پاکستان اور اٹلی کے درمیان عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کمرشل لٹیگیشن کوریڈور کے قیام کا اعلان کیا۔ چیف جسٹس نے کہاکہ تجارتی تنازعات کے فوری حل سے معیشت کو فروغ ملے گا۔ پاکستانی عدلیہ آئین کی تشریح میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں اٹلی اور پاکستان کے عدالتی نظام میں یکسانیت پر گفتگو کی گئی جبکہ عدالتی تبادلے اور تربیتی پروگراموں پر غور کیا گیا۔چیف جسٹس نے کہاکہ پاکستانی عدالتی اصلاحات میں شفافیت اور عوامی شمولیت ضروری ہے۔اطالوی سفیر نے کہاکہ پاکستانی برادری اٹلی میں اہم کردار ادا کررہی ہے۔ انہوں نے عدالتی اصلاحات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز نے پیڑول پمپس بند کرنے کا عندیہ دے دیا
  • ’پاک-ترکیہ مشترکہ مشق اتاترک 13‘ کی اختتامی تقریب
  • جرمن اور ڈچ ہاکی کلب ٹیموں کے اعزاز میں تقریب
  • پاکستان کسٹمز کا بڑا آپریشن، 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد
  • چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان 29 سال بعد میگا ایونٹ کی میزبانی کیلئے تیار! افتتاحی تقریب کچھ دیر میں
  • چیمپیئنز ٹرافی کا آج سے آغاز، پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کا ٹاکرا ہوگا
  • پٹرول 150 سے 255 پر آگیا، سونا 1 سے سوا 3 لاکھ روپے پر آ گیا
  • چیف جسٹس سے اطالوی سفیر کی ملاقات، عدالتی تعاون پر گفتگو
  • پیٹرول اورڈیزل کی فروخت میں نمایاں کمی ،حکومت سے درآمد روکنے کا مطالبہ