شرجیل میمن اور عظمیٰ بخاری آمنے سامنے آگئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری اور سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن آمنے سامنے آگئے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں تمام بڑے پروجیکٹ وفاق کی مدد سے چل رہے ہیں، آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے، صوبائیت کارڈ کھیلنا آپ کی پرانی عادت ہے، جو جماعت 16 سال سے کراچی کا کچرا نہیں اٹھا سکی وہ ہمیں لیکچر نہ دے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا بحریہ ٹاؤن کےلیے زمینوں پر قبضہ میں قائم علی شاہ اور شرجیل میمن نے ملک ریاض کا ساتھ دیا؟
عظمیٰ بخاری نے کہا ’ آپ کہتے ہیں ہم نے کبھی سیاست نہیں کی، لیکن کیا ہر معاملے میں چچا بھتیجی کا ذکر کرنا سیاست نہیں ہے؟مسلسل شعلہ انگیزیاں آپ اور آپ کے لوگ کررہے ہیں، ہمیں تو کبھی کبھی جواب دینا پڑجاتا ہے تو آپ خفا ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری مجبوری ہے کھل کر آپ کو جواب بھی نہیں دے سکتے، ورنہ سندھ کے بلدیاتی الیکشن سے لیکر بہت ساری کہانیاں ہمارے پاس بھی ہیں، پنجاب میں کوئی منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوجائے تو آپ تڑپ جاتے ہیں، سندھ میں جانور بندھے اسکول اور ٹرانسپورٹ کا رونا لوگ سالوں سے رو رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کو صلاح دی کہ وہ اپنی 16 سال اور مریم نواز کی ایک سال کی کارکردگی کا جب دل چاہے معائنہ کرلیں، آپ کو صفائی اور خوبصورت سڑکیں دیکھنے کا شوق ہو تو لاہور لازمی چکر لگائیں۔
یہ بھی پڑھیں: عوام یوم ترقی جبکہ تحریک انصاف یوم انتشار منا رہی ہے، عظمیٰ بخاری
اس سے قبل وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سیہون حادثے پر پنجاب حکومت نے سیاست کرنے کی کوشش کی، وفاق میں سب سے زیادہ حکومت مسلم لیگ ن کی رہی ہے، اگر سڑکیں مکمل نہیں ہوئیں تو یہ ن لیگ کی وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پنجاب کی وزیر اطلاعات جب شعلہ بیانی کرتی ہیں تو یہ سمجھ لیں کہ جواب بھی آئے گا، ہم جھوٹی باتیں نہیں کریں گے بلکہ صرف آپ کو سچ بتائیں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آمنے سامنے پنجاب پیپلزپارٹی سندھ شرجیل میمن عظمیٰ بخاری مسلم لیگ ن وزیراطلاعات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پیپلزپارٹی شرجیل میمن مسلم لیگ ن وزیراطلاعات وزیر اطلاعات شرجیل میمن
پڑھیں:
مریم نواز کے دوروں سے ہسپتالوں میں بہتری آئی: عظمیٰ بخاری
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کے دوروں سے ہسپتالوں میں بہتری آئی ہے۔ سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی اور تمام قسم کے ٹیسٹ مفت ہورہے ہیں۔ کسی بھی سرکاری ہسپتال میں مریضوں اور ان کے لواحقین کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ مریم نواز کے سروسز ہسپتال کے وزٹ کے دوران لوگوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ کسی ایک مریض یا ان کے لواحقین نے طبی سہولیات نہ ملنے کی شکایت نہیں کی۔ جس سرکاری ہسپتال میں ادویات موجود نہ ہوئیں اس کے ذمہ دار ایم ایس ہوں گے۔ ڈاکٹروں کا پیشہ بہت ذمہ دارانہ ہے اس میں کسی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہے۔ صحت اور تعلیم کے شعبے مریم نواز کی ترجیحات میں سر فہرست ہیں۔ وزیر مریم نواز صوبے کے وسائل سے نئے ہسپتال بنارہی اور ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کررہی ہیں۔ ینگ ڈاکٹرز مریم نواز ہیلتھ کلینک کو پوری ذمہ داری سے چلا رہے ہیں۔ مخالفین صحت اور تعلیم کے بجٹ سوشل میڈیا پروپیگنڈے اور اداروں کیخلاف مہم جوئی کیلئے استعمال کررہے۔