حکومت کسے بےوقوف بنا رہی ہے، کون سی معیشت چل رہی ہے؟، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہ ہونے سے سرمایہ کاری زیرو ہے، حکومت کس کو بے وقوف بنا رہی ہے، کون سی معیشت چل رہی ہے؟
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کا جو شخص کہتا ہے کہ مہنگائی کم ہوئی ہے، وہ بازاروں میں ساتھ چلے۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ توشہ خانہ ٹو کیس میں سماعت عجیب طریقے سے ملتوی کی گئی، بانی پی ٹی آئی تک رسائی روک دی گئی ہے، پہلے بھی بانی پی ٹی آئی کو تنہائی میں رکھا گیا تھا، ان سے رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ جو سہولیات جیل رولز کے مطابق دی جاتی ہیں وہ بھی بانی پی ٹی آئی سے چھین لی گئی ہیں، یہ چھوٹی چھوٹی تکالیف کی ہم مذمت کرتے ہیں، ہمیں توقع ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج جگرا بڑا کریں اور نام لیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی اقتدار سے محرومی پر ملک کو نقصان پہنچانے پر تل گئے: ترجمان سندھ حکومت
ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید—فائل فوٹوترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی تو اقتدار سے محرومی پر ملک کو نقصان پہنچانے پر تل گئے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری عوامی حمایت سے وزیرِ اعظم بنیں گے اور پیپلز پارٹی ہمیشہ عوامی حمایت اور جمہوری طریقے سے اقتدار میں آئی ہے۔
بیرسٹر سیف کے بیان پر ترجمان سندھ حکومت نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بانیٔ پی ٹی آئی کی طرح سازش اور جوڑ توڑ سے وزیرِ اعظم نہیں بنیں گے۔
سندھ حکومت کی ترجمان سمعتا افضال نے فاروق ستار کے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
سمعتا افضال سید نے کہا کہ غیر جمہوری ہتھکنڈے اور سازشیں پی ٹی آئی کی روایت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہرقسم کے حالات میں ملک کے مفاد کو ترجیح دی ہے۔