وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ حالات نے ایسا پلٹا کھایا، وہ شخص مکافات عمل کا شکار ہو کر میرے پاس اڈیالا جیل میں بند ہے۔

لاہور میں آسان کاروبار پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بانی پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر ان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ
نہ اسے پکڑنے کا کہا تھا اور نہ چھوڑنے کا کہا، کبھی یہ نہیں کہا کہ اس کا اے سی بند کردو، کولر بند کرو، اچھا کھانا نہ دو۔

مریم نواز نے کہا کہ مخالفین کی سیاست ایک دوسرے کو تھپڑ مارنے تک آگئی ہے، باتیں کرنا، الزام لگانا، پگڑی اچھالنا بہت آسان ہوتا ہے، خالی تقریروں سے کسی کا پیٹ نہیں بھرتا، ملک جلاؤ گھیراؤ اور بدتمیزی کا متحمل نہیں ہوسکتا، عوام جلاؤ گھیراؤ سے تنگ آچکے وہ اپنا گھر چلانا چاہتے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اسکیم بعد میں لانچ ہوتی ہے، ہم گراؤنڈ پر پہلے لاتے ہیں، کچھ لوگوں کو تین کروڑ، کچھ کو 50 لاکھ قرضہ ملا ہے، ایک مہینے کے اندر ہم پہلے قرضے دینے جا رہے ہیں، 10 لاکھ سے 3 کروڑ روپے قرض کی اسکیم ہے، قرض پر کوئی سود نہیں لے رہے ہیں، قرض کیلئے کوئی سفارش نہیں، میرٹ پر قرضے مل رہے ہیں، سو فیصد میرٹ پر یہ قرضے دیے جا رہے ہیں۔

مریم نواز نے دوسرے صوبوں کے طلبہ کیلئے بھی ہونہار اسکالرشپ اسکیم کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہونہار اسکالر شپ کے لیے جو پنجاب کا معیار ہے وہی دیگر صوبوں کے طلبہ کے لیے مقرر کیا جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ قرضے عوام کو مل رہے ہیں اور خوشی مجھے ہو رہی ہے، ہم نوجوانوں کو کاروبار کے لیے بلا سود قرض فراہم کر رہے ہیں، نوکریاں پیدا کرنا آسان کام نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ایک سال میں پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے، لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو رہا ہے، جب حکومت میں آئے مہنگائی 38 فیصد تھی جو اب 4 فیصد پر ہے، ہر روز میری کوشش ہوتی ہے کہ آٹا مہنگا نہ ہو، پنجاب میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں آٹا سستا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی جو تنخواہیں ہیں اس میں گزارہ مشکل ہے، اگر ملک نے ترقی کرنی ہے تو ضروری ہے کہ لوگوں کو کاروبار کیلئے قرض دیا جائے۔

 وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ  ایک لاکھ 85 ہزار درخواستیں 10 لاکھ قرض کیلئے آئی ہیں، 71 ہزار درخواستیں 3 کروڑ روپے قرض کیلئے آئی ہیں، جنھیں قرض دیا جا رہا ہے، ان کی تعداد روز معلوم کروں گی، جتنا کاروبار بڑھے گا لوگوں کو ملازمتیں ملیں گی۔

مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں 700 سڑکیں بنا رہے ہیں، کبھی کوئی کہتا تھا کہ سڑکیں بنانے سے قوم ترقی نہیں کرتی، سڑکیں بنانے سے ترقی نہیں کرتی تو کیا جلاؤ گھیراؤ سے کرتی ہے، یوتھ کو سمجھ آگئی ہے کہ کس نے مستقبل تباہ کیا، کے پی کے میں جو لوگ گھیراؤ جلاؤ کے لیے نکلے وہ سرکاری ملازم تھے۔

اگر منہ پر ہاتھ پھیر کر کہوں تمہارا ہیٹر اتاروں گی تو عوام کی خدمت کیسے ہوگی؟ مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بیانیے وہ بناتے ہیں جنہوں نے کوئی کام نہ کیا ہو، کوئی ماں آپ کو یہ نہیں کہے گی کہ دلوں میں نفرت پالو۔

انہوں نے کہا کہ اس ماہ کے آخر تک 20 ہزار لوگوں کو گھر بنانے کیلئے قرض مل جائے گا، رمضان المبارک میں جن کے پاس پلاٹ نہیں انہیں پلاٹ دینے کی اسکیم لا رہے ہیں، رمضان المبارک میں 35 ہزار افراد کو 10 ہزار روپے ملیں گے، ہمارے ساتھی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہم آپ کی اسکیم کاپی کر رہے ہیں، میں نے کہا اسکیم کاپی نہ کریں، جو بھی تفصیلات ہوں گی میں فراہم کروں گی۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ جو کاروبار کرنا چاہتا ہے کاروبار کرے، این او سی آتے رہیں گے، کوئی اسکیم ایسی نہیں جو فائل میں ہو، 5 لاکھ افراد کو کسان کارڈ مل گیا ہے، ڈھائی لاکھ کو مل رہا ہے، کسان کارڈ سے کسانوں کی آڑھتیوں سے جان چھوٹ گئی ہے،  کسان کارڈ سے کسان 50 ارب کی خریداری کر چکے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مریم نواز نے وزیر اعلی نے کہا کہ لوگوں کو رہے ہیں قرض کی کے لیے

پڑھیں:

خط پر خط آ رہے ہیں اور منتیں ہو رہی ہیں کہ مجھے بچا لو، مریم نواز کا عمران خان پر طنز

نارووال ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اڈیالہ سے خط پر خط آرہے ہیں اور منتیں ہورہی ہیں کہ اللہ کے واسطے مجھے بچالو، اڈیالہ جیل کے علاوہ ہر جگہ سے اچھی خبریں آرہی ہیں۔ نارووال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے 5 سال انتظار نہیں کیا کہ جب الیکشن ہونے والے ہوں تو عوام میں واپس جاکے کہوں کہ مجھ سے تو کچھ نہیں ہوا پچھلے والے کرگئے ہیں جو کرگئے ہیں، میں نے ایسا نہیں کیا میں اپنی ایک سال کی کارکردگی لے کر آپ کے درمیان آئی ہوں، مسلم لیگ ن نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور ملک کی ترقی کی بنیاد رکھی ہے، جس نواز شریف کو گرانے کی کوشش کی، آج ملک میں اسی کی حکومت ہے، یہ ثابت کرتا ہے کہ عوام کا ساتھ کبھی نہیں چھوٹتا۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب کہتی ہیں کہ 2 سال پہلے پورے پاکستان سے بری خبریں آرہی ہیں، آج ملک بھر سے اچھی خبریں آرہی ہیں، نواز شریف کی قیادت میں ملک کو مشکلات سے نکال دیا ہے، ہم دن رات محنت کرکے عوام کی زندگیوں کو تبدیل کرکے رہیں گے، جس نواز شریف کو مارنے اور گرانے کی کوشش کی گئی، آج وفاق میں اس کے بھائی اور پنجاب میں بیٹی کی حکومت ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کی خدمت کررہی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ بتایا جائے کہاں ہے وہ پاکستان جس کے ڈیفالٹ کی باتیں کی جارہی تھیں؟ کہاں ہے مہنگائی؟ مہنگائی 38 سے 5 فیصد پر آگئی ہے، آج پاکستان کی معیشت ٹیک آف کررہی ہے، عوام گواہی دے رہے ہیں کہ نواز شریف نے پاکستان کو مشکلات سے نکال دیا، سٹاک مارکیٹ آج بلندیوں پر ہے، پی ٹی آئی کے دور میں پنجاب سے ایک ہی خبر آتی تھی کہ گوگی یہ کھا گئی اور پنکی وہ کھا گئی، پہلے سفارش اور رشوت کے بغیر پنجاب میں کوئی کام نہیں ہوتا تھا، میں نے ایک سال میں پنجاب میں دن رات ایک کرکے کام کیا، آج صوبے کو صاف ستھرا کیا جارہا ہے، روٹی 25 روپے سے 12 سے 13 روپے پر آگئی ہے۔

مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت غریبوں کو گھر بنانے کے لیے قرضہ دے رہی ہے، کسانوں کو کسان کارڈ دیئے گئے، معذور افراد کو ہمت کارڈ فراہم کیے، یوتھ کا نعرہ لگانے والوں نے نوجوانوں کو کیا دیا؟ ہم سکالر شپس کو بڑھا کر 50 ہزار تک لے کر جارہے ہیں جلد ایک لاکھ لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے جائیں گے، اس کے علاوہ مستحق افراد کو گھروں کی تعمیر کے لیے قرضہ دیا جارہا ہے اور صوبے میں صحت کی بنیادی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کون ہے جس نے پاکستان میں فتنہ فساد کی سیاست کا آغاز کیا؟ مریم نواز
  • صبح سے شام تک میرا ایک ایک لمحہ عوام کی خدمت میں گزر رہا ہے، مریم نواز
  • خط پر خط آ رہے ہیں اور منتیں ہو رہی ہیں کہ مجھے بچا لو، مریم نواز کا عمران خان پر طنز
  • سخت معاشی حالات کے بعد مہنگائی میں کمی ہوئی ، عوام کومزید ریلیف ملنے کی امید ہے ،نوازشریف
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شکرگڑھ آمد ، تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
  • کرپشن معاشی،معاشی ،مہنگائی ‘ندتمیزی تبدیلی کی ‘‘سوغاتیں : نواز شریف : میرے پاس مخالفین کے اے سی بند کرانے کا وقت نہیں : مریم نواز
  • مخالفین نے جو میرے ساتھ کیا وہ اللہ پر چھوڑ دیا، مریم نواز
  • وقت نے کیسا پلٹا کھایا کہ آج وہ اڈیالا جیل میں میرے پاس بند ہیں، مریم نواز
  • کہا جارہا ہے بانی پی ٹی آئی بہت پاپولر ہیں مگر آج نوجوان میرے ساتھ ہیں، مریم نواز