Express News:
2025-04-21@12:16:15 GMT

49 سالہ فرحان علی آغا کی فٹنس کا راز کیا ہے

اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT

معروف اداکار فرحان علی آغا نے جم میں ورزش کرنے کی اپنی ویڈیوز اور تصاویر شئیر کی ہیں جس میں مداحوں کو بھی اپنی فٹنس کا خیال کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ 

فرحان علی آغا ایک ورسٹائل فنکار ہیں۔ اداکاری اور میزبانی کے میدان میں یکساں طور پر مقبول ہیں۔

اداکار جہاں اپنے کردار اور کہانی کے چناؤ میں باریک بینی سے کام لیتے ہیں ویسے ہی اپنی فٹنس کا بھی بہت خیال رکھتے ہیں۔

فرحان علی آغا 49 سال کے ہونے کے باوجود چست اور توانا نظر آتے ہیں اور حال ہی میں ان کی شیئر کی گئی تصاویر دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Farhan Ally Agha (@farhanallyaghaofficial)

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فرحان علی آغا جم میں پورے انہماک کے ساتھ باڈی بلڈنگ اور ورزش کر رہے ہیں۔

ان کی فٹنس قابل رشک اور متاثر کن ہے۔ ان تصاویر کا مقصد مداحوں کو بھی ورزش کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کرنا تھا۔

فرحان علی آغا مختلف شوز میں بھی اپنی فٹنس اور ڈائیٹ کے بارے میں بات کرتے نظر آتے رہے ہیں اور مختلف پلیٹ فارمز پر نوجوانوں کو ٹپس بھی دیتے ہیں۔

فرحان علی آغا نے اپنی فٹنس کا راز پانی کا زیادہ استعمال، ورزش، ڈائیٹ اور اسٹریس سے دور رہنا بتایا ہے۔

 

 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فرحان علی ا غا اپنی فٹنس فٹنس کا

پڑھیں:

راولپنڈی میں 60 سالہ خاتون کا قتل، فائرنگ کے بعد زخمی حالت کی وڈیو سامنے آگئی 

 

تھانہ روات کے علاقے میں مسلح کار سواروں نے فائرنگ کرکے 60 سالہ خاتون کو قتل کر دیا جب کہ فائرنگ کے بعد زخمی حالت کی وڈیو سامنے آگئی۔

پولیس کے مطابق مسماتہ مسرت بی بی پراپرٹی کا کاروبار بھی کرتی تھی اور اراضی و پراپرٹی کی بھی مالکن تھی، تین مرد اور ایک خاتون نے مقتولہ کو فارم ہاؤس خریدنے کے لیے سائٹ دکھانے کا کہہ رکھا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتولہ کے ملزمان کے ساتھ زمین کی خرید و فروخت کے سلسلہ میں روابط تھے۔ مقتولہ مسرت بی بی اپنے گھر سے ملزمان کے ساتھ زمین دکھانے آئی تھیں کہ چک بیلی روڈ پر ملزمان نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔

ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ لاعش کو پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی اور ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

واقعے کی اطلاع پر سینئر افسران موقع پر پہنچ گئے، جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کیے جا رہے ہیں۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق واقعے کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

فائرنگ کے بعد سڑک کنارے کھیت میں زخمی حالت میں خاتون کی وڈیو سامنے آگئی۔

ویڈیو میں خاتون کو زخمی حالت میں زمین پر تکلیف سے کراہتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں چند افراد بھی قریب کھڑے دیکھے جاسکتے ہیں۔

موجود افراد  زخمی خاتون کو ہسپتال پہنچانے کے بجائے قریب کھڑے رہتے ہیں، خاتوں کے زخمی حالت میں ہونے اور جان بچانے کے لیے کوشش نہ کرنے پر شہریوں کی جانب سوشل میڈیا  پر  شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان ریسکیو 1122 نے کہا کہ خاتون کو ریسکیو 1122 کے ریسکیوئرز نے ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے اسپتال منتقل کیا، جگہ فاصلے پر ہونے کے باعث ریسکیو ٹیم اطلاع ملنے کے بعد 10 سے 12 منٹ کے اندر موقع پر پہنچ  گئی تھی۔

ترجمان ریسکیو 1122 نے بتایا کہ خاتون کو اسپتال شفٹ کیا جارہا تھا کہ وہ دم توڑ گئی۔

 

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی میں چالیس سالہ شخص کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی
  • ماحولیاتی تبدیلی: پنجاب حکومت کا موٹرسائیکل سے متعلق اہم فیصلہ سامنے آگیا
  • پنجاب میں موٹر سائیکلوں کے لیے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
  • میرا ہدف پاکستان کے لیے دوبارہ اور طویل مدت کے لیے کھیلنا ہے: صاحبزادہ فرحان
  • خاندان کی موت، 4 سالہ بچی کئی دن تک چاکلیٹ کھا کر زندہ رہی
  • کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • راولپنڈی میں 60 سالہ خاتون کا قتل، فائرنگ کے بعد زخمی حالت کی وڈیو سامنے آگئی 
  • کینیا میں 14 سالہ لڑکی کو شیر کھا گیا
  • نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی اغوا
  • کندھ کوٹ: گھر پر فائرنگ، 17 سالہ لڑکی جاں بحق، بچی زخمی