گورنر کا اعتراض شدہ سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل اسمبلی میں منظور، اپوزیشن کا شدید احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
شرجیل میمن نے کہا کہ ہر قابل و اہل شخص وائس چانسلر لگ سکتا ہے، اس پر ہنگامہ کرنا بچکانہ حرکت تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی نے یونیورسٹیز ترمیمی بل منظور کرلیا، اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی جانب سے اعتراض شدہ سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل 2025ء سندھ اسمبلی میں دوبارہ پیش کیا گیا تو ایم کیو ایم کے ارکان نے ایوان میں شدید شور شرابہ کیا اور نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے۔ وزیر پارلیمانی امور ضیا لنجار کی جانب سے بل پیش کیے جانے پر اپوزیشن کی جانب سے شور شرابہ کیا گیا، تاہم ایوان نے سندھ یونیورسٹیز ترمیمی بل 2025ء منظور کرلیا۔ بل کی منظوری کے وقت اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے پاس پہنچ کر نعرے بازی کی۔ دریں اثنا وزیر قانون سندھ نے سول کورٹس ترمیمی بل (نظرثانی) بھی ایوان میں پیش کیا۔ یہ دونوں بل گزشتہ اجلاس میں منظور کیے تھے، لیکن گورنر سندھ نے اعتراض لگا کر واپس کر دیئے تھے۔
اپوزیشن اراکین نے احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا۔ پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ آج اپوزیشن کا رویہ قابل مذمت تھا، یہاں پر ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی نے ہاتھ ملا لیا ہے، اب ان کا اتحاد ہے، جو اس ہاؤس میں بغیر بلائے مہمان تھے، ان کو شرم کی ضرورت تھی، آج جن لوگوں نے احتجاج کیا، ان میں سے کسی نے بھی بل کو پڑھا نہیں تھا، ہر قابل و اہل شخص وائس چانسلر لگ سکتا ہے، اس پر ہنگامہ کرنا بچکانہ حرکت تھی۔ بعد ازاں سندھ اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یونیورسٹیز ترمیمی بل کی جانب سے
پڑھیں:
سندھ اسمبلی: ایم اے پاس بیوروکریٹ کو یونیورسٹیز کا وائس چانسلرز بنانے کا قانون دوسری بار منظور
سندھ اسمبلی نے ایم اے پاس بیوروکریٹ کو یونیورسٹیز کا وائس چانسلرز بنانے کا قانون دوسری بار منظور کر لیا۔
اپوزیشن ارکان کے شور شرابے کے باوجود سندھ جامعات ترمیمی ایکٹ بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا۔ سول کورٹس ترمیمی بل بھی کثرت رائے سے منظور کیا گیا، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے دونوں بل اعتراض لگا کر واپس کیے تھے۔
وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آج جس بل پر یہ احتجاج کر رہے تھے وہ ان لوگوں نے پڑھا بھی نہیں ہے، اب ہم نے قانون بنا دیا ہے کہ کوئی بھی شخص وائس چانسلر بن سکتا ہے۔
اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا سسٹم تعلیمی بورڈز پہلے ہی برباد کرچکا ہے، اب ہائر ایجوکیشن بھی پیپلز پارٹی کے سسٹم کے پاس چلی گئی ہے۔