افغان طالبان کا وفد پہلی بار خطے سے باہر جاپان کے دورے پر پہنچ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 February, 2025 سب نیوز

کابل (سب نیوز )افغان طالبان کا وفد پہلی بار خطے سے باہر جاپان کے دورے پر پہنچ گیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق افغان وفد ہفتے کے روز کابل سے روانہ ہوا، ایک ہفتیکے دورے کے لیے افغان وفد میں اعلی تعلیم، خارجہ امور اور معیشت کی وزارتوں کے حکام شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق طالبان وفد انسانی امداد کے حصول پر بات کرے گا اور ممکنہ طور پر جاپانی حکام کے ساتھ سفارتی تعلقات پر بھی بات چیت ہوگی۔

افغان نائب وزیر معیشت لطیف نظری نے کہا ہیکہ افغانستان عالمی برادری کا فعال رکن بننے کے لیے باوقار تعلقات کا خواہاں ہے، دورے کے دوران افغان وفد جاپانی حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔دوسری جانب جاپانی وزارت خارجہ نے فوری طور پر اس معاملے پر تبصرہ نہیں کیا ہے۔

خیال رہے کہ طالبان وفود عمومی طور پر پڑوسی ممالک، وسطی ایشیا، روس اور چین کے دورے کرتے رہے ہیں جب کہ یورپ کا دورہ 2022 اور 2023 میں ناروے میں سفارتی اجلاسوں کے لیے کیا گیا تھا۔ 2021 میں کابل میں طالبان کے اقتدار میں آنیکے بعد جاپان کا سفارت خانہ عارضی طور پر قطر منتقل کردیا گیا تھا تاہم جاپان نے امدادی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردی ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے دورے

پڑھیں:

راولپنڈی؛ ٹریفک پولیس آفس کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کی انوکھی واردات

راولپنڈی میں لائسنس بنوانے کے دوران ٹریفک پولیس کے دفتر کے باہر سے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق چیکنگ کے دوران لائسنس نہ ہونے پر سٹی ٹریفک پولیس کا وارڈن موٹر سائیکل سوار کو لائسنس بنوانے کے لیے ٹریفک آفس لیکر گیا تو سڑک پر پارک اسی شہری کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔

چوری ہونے والی موٹر سائیکل 2 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی تھی جس پر شہری سخت پریشان ہوگیا۔

تھانہ ریس کورس کو مقدمہ درج کرواتے ہوئے ڈھوک چوہدریاں کے رہائشی ملک نقاش نے بتایا کہ موٹر سائیکل نمبر CXQ58 پر دن دو بجے کے قریب قاسم مارکیٹ کے قریب سے گزر رہا تھا کہ جہانگیر نامی ٹریفک وارڈن نے روکا اور لائسنس کا پوچھا جس پر میں نے بتایا کہ نہیں ہے تو وہ مجھے لرنر لائسنس بنوانے کے لیے ٹریفک پولیس کے لائسنس آفس لے گیا، واپس آیا تو جس جگہ موٹر سائیکل کھڑی کی تھی موجود نہیں تھی۔

شہری کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

رابطہ کرنے پر متاثرہ شہری ملک نقاش نے مزید بتایا کہ جس جگہ ٹریفک وارڈن نے مجھے روکا وہاں اور بھی وارڈنز و شہری کھڑے تھے لیکن وارڈن مجھے موٹر سائیکل پر لائسنس بنوانے ساتھ لے گیا، موٹر سائیکل باہر ہی  سڑک کنارے کھڑا کروایا جس پر میں نے ان سے کہا بھی کہ موٹر سائیکل کسی محفوظ جگہ پارک کرنے دیں لیکن وارڈن نے کہا کہ کچھ نہیں ہوتا جس پر بمشکل موٹر سائیکل کو ہینڈل لاک ہی لگا پایا اور اسکے ساتھ چل دیا۔

شہری کا کہنا تھا کہ خود پارکنگ کا کام کرتا ہوں، دو لاکھ روپے کا نیا موٹر سائیکل تھا۔ قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج نکلوا کر سب کچھ دیکھ لیا جائے اور موٹر سائیکل برآمد کروایا جائے۔

واقعے پر رابطہ کرنے پر ایس ایچ او ریس کورس انسپکٹر چوہدری جمیل کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کر لیا ہے، تفتیش اور تلاش میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاک-افغان مشترکہ کمیٹی کا طویل عرصے بعد کابل میں اجلاس
  • سونا ایک بار پھر سب کی پہنچ سے باہر؟ تازہ قیمت جان کر ہوش اُڑ جائیں گے!
  • جاپان کی آبادی مسلسل 14 ویں سال کم، معمر افراد کا تناسب ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • جاپان کی آبادی مسلسل 14 ویں سال کم، معمر افراد کا تناسب ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • راولپنڈی؛ ٹریفک پولیس آفس کے باہر سے موٹر سائیکل چوری کی انوکھی واردات
  • چینی صدر ملائیشیا کے سرکاری دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے
  • افغانستان؛ مسجد کے قریب بم دھماکے میں خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی
  • چینی صدر ویتنام کے سرکاری دورے پر ہنوئی پہنچ گئے
  • افغانستان کے شہر مزار شریف میں مسجد کے باہر دھماکہ، ایک جاں بحق، تین زخمی
  • کراچی کنگز کے وکٹ کیپر لٹن داس پی ایس ایل سے باہر