قومی شاہراہوں پر حادثات (ن) لیگ کی نااہلی ہے، شرجیل میمن
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پنجاب کی وزیر اطلاعات جب شعلہ بیانی کرتی ہیں تو یہ سمجھ لیں کہ جواب بھی آئے گا، ہم جھوٹی باتیں نہیں کریں گے، ہم صرف آپ کو سچ بتائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وفاق میں سب سے زیادہ حکومت مسلم لیگ (ن) کی رہی ہے، اگر روڈز مکمل نہیں ہوئے تو یہ (ن) لیگ کی وفاقی حکومت کی نااہلی ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے بتایا کہ سندھ اسمبلی اجلاس میں وہ تمام بلز جو گورنر نے اعتراضات لگا کر بھیجے تھے، وہ سب پاس کریں گے، کابینہ میں فیصلہ ہوا تھا کہ سرکاری ملازمتوں پر عمر میں 5 سال کی رعایت دی گئی ہے، جس سے سندھ بھر کے نوجوانوں میں امید کی کرن پیدا ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیہون کے روڈ پر روزانہ انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے، حکومتِ سندھ نے 7 ارب روپے دیئے، لیکن ابھی تک روڈ نہیں بنا، قومی شاہراہوں پر حادثات (ن) لیگ کی نااہلی ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وفاق میں سب سے زیادہ حکومت مسلم لیگ (ن) کی رہی ہے، اگر روڈز مکمل نہیں ہوئے تو یہ (ن) لیگ کی وفاقی حکومت کی نااہلی ہے، پنجاب کی وزیر اطلاعات جب شعلہ بیانی کرتی ہیں تو یہ سمجھ لیں کہ جواب بھی آئے گا، ہم جھوٹی باتیں نہیں کریں گے، ہم صرف آپ کو سچ بتائیں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا سندھ میں حقیقی مینڈیٹ ہے، عوام نے پیپلز پارٹی کو سراہا ہے، آپ کا مینڈیٹ اور آپ کی خدمت سب کو معلوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات نے بھی چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے خلاف بیان دیا، پی ٹی آئی کی سیاست میں ملک کو نقصان پہنچانا شامل ہے۔ آئی ایم ایف کو کال پی ٹی آئی والوں نے کی، پی ٹی آئی کی ترجیحات میں ملک کو نقصان پہنچانا شامل ہے۔ سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ 15 برس سے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے، اگر اتنی اچھی کارکردگی کے پی کے میں ہے تو لوگ ملازمتوں کیلئے سندھ میں کیوں آتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا ساتھ شوق میں نہیں دیا، ہم نے جمہوریت اور پارلیمنٹ کیلئے (ن) لیگ کا غیر مشروط ساتھ دیا، پی ٹی آئی نے کسی جماعت سے بات نہ کرنے کا بیان دیا تھا، سندھ نے ہمیشہ (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کو مسترد کیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات پی ٹی آئی نے کہا کہ لیگ کی
پڑھیں:
کراچی میں تسلسل کیساتھ حادثات سانحات کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں، فاروق ستار
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر راہنما کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ ڈمپر مافیا کی پُشت پناہی کے بجائے عام شہریوں کی جان کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ رہنما ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے تاکہ ورثاء کی دادرسی ہوسکے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے سینئر راہنما فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں تسلسل کے ساتھ ہونے والے حادثات سانحات کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے ڈمپر گردی کا شکار ہونے والے سرجانی ٹاؤن کے رہائشی عدنان کی نماز جنازہ میں شرکت کی، ڈاکٹرفاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ ڈمپر مافیا کی پُشت پناہی کے بجائے عام شہریوں کی جان کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ رہنما ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ حکومت سندھ مرنے والوں کے لواحقین کو معاوضہ ادا کرے تاکہ ورثاء کی دادرسی ہوسکے۔