پنجاب میں پی ٹی آئی کو متحرک کرنے کیلیے خصوصی ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 17th, February 2025 GMT
پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو متحرک کرنے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں۔
ذارئع کے مطابق چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ نے صوبے میں کارکنان کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے پنجاب میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
عالیہ حمزہ کی جانب سے ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں کنونشنز منعقد اور احتجاجی مہم چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسی طرح سینٹرل پنجاب میں 18 فروری کو کنونشن منعقد کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔
دریں اثنا جنوبی پنجاب میں 19، نارتھ پنجاب 20 اور ویسٹ پنجاب میں 21 فروری کو کنونشن منعقد کیے جانے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف آرگنائزر پنجاب نے مہنگائی، پولیس گردی اور دیگر عوامی مسائل پر احتجاجی مہم کے آغاز کی ہدایت کی ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ہدایات جاری
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی، کرکٹرز کی اندرون ملک آمد و رفت کیلیے پی آئی اے کا زبردست اعلان
چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیمیوں کے کھلاڑیوں کو قومی ائیر لائن پی ائی اے خصوصی پروازوں کے ذریعے لاہور کراچی اور اسلام آباد پہنچایا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے پاکستان میں منعقد ہونے والی کرکٹ چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی بین الاقوامی ٹیموں کو سفری سہولیات فراہم کرے گی۔
پی آئی اے نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعاون کے ساتھ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق چیمپئنز ٹرافی میں کرکٹ ٹیموں کی اندرون ملک آمدورفت کے لئے خصوصی چارٹر پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، دوران پرواز مہمان ٹیموں کو پاکستانی ثقافت سے روشناس کروانے کیلئے خصوصی اقدامات بھی کیے جائیں گے۔
ترجمان کے مطابق کراچی، اسلام آباد اور لاہور کے درمیان 09 خصوصی چارٹر پروازیں چلائی جائیں گی۔